خورشید شاہ کا سانحہ گڈانی پر مفصل تحقیقات کیلئے وزیراعظم کو خط
فائل فوٹواسلام آباد:قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے سانحہ گڈانی پر مفصل تحقیقات کیلئے وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اپنے خط میں وزیراعظم نواز شریف سے سانحہ گڈانی کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ حادثے کے ذمہ دارارن کے خلاف سخت کارروائی کر کے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔
گڈانی حادثے میں 26 مزدور جاں بحق اور متعدد شدید زخمی ہوئے تھے ۔ یہ اپنی نوعیت کا بہت بڑا سانحہ ہے جس کی مفصل تحقیقات کی جائیں ۔
خورشید شاہ نے وزیراعظم سے حادثے میں جاں بحق کے ورثا اور زخمی ہونے والوں کیلئے ریلوے حادثے کے برابر معاوضے کا اعلان کرنے کا بھی مطالبہ کیاہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔