ایک ہی گانے سے شہرت کی بلندیاں حاصل کرنے والے پاکستانی گلوکار

شائع 16 نومبر 2016 06:41am
فائل فوٹو فائل فوٹو

پاکستانی کئی ایسے گلوکار ہیں جنہوں نے اپنے پہلے ہی گانے سے بے پناہ شہرت حاصل کرلی تھی ۔ کچھ گلوکاروں کی کامیابی کا یہ سفر اب تک جاری رہے جبکہ کئی گلوکارایسے بھی ہیں جنہوں نے  ایک گانے کے بعد کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں کی۔

پاکستانی وہ گلوکار جوکہ 80 اور 90 کی دہائی میں بے پناہ مشہور تھے، وہ آج بھی پاکستان کے علاوہ دوسرے ممالک میں کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں۔

ان میں سےکئی  گلوکار ہمارے درمیان موجود نہیں ہیں لیکن ان کے گانے آج بھی ان کے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں جبکہ کچھ گلوکار ایسے بھی ہیں جو ہمارے درمیان موجود تو  ہیں لیکن ان کے گانےہم میں موجود نہیں ہیں۔

آج ہم آپ کو ان پاکستانی گلوکاروں کے حوالے سے بتائیں گے جنہوں نے اپنے پہلے گانے سے ہی شہرت کی بلندیاں حاصل کرلیں تھیں اوراگر  آج بھی وہ گانے سنے جائیں تو لوگ ان کو بہت پسند کرتے ہیں۔

٭ نازیہ حسن ، زوہیب حسن

Image result for nazia hassan and zohaib hassan

پاکستانی پاپ میوزک انڈسٹری کو پروان چڑھانے میں نازیہ حسن اور زوہیب حسن نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ دونوں بہت بھائیوں نے کئی سپر ہٹ گانے بنائے جن کو پڑوسی ملک نے بھی اپنی فلموں میں شامل کیے۔ان میں 'آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے' اور ' ڈسکو دیوانے' شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بھی ان دونوں بہن بھائیوں نے کئی مشہور گانے گائے جو آج بھی بہت زیادہ مقبول ہیں۔

٭ وائٹل سائنز گروپ

Image result for pakistani vital sign group

جنید جمشید نے وائٹل سائنزگروپ کے ساتھ مل کر کئی سپر ہٹ گانے گائےجوکہ آج بھی ان کے مداحوں میں بے حد مقبول ہیں۔ جن میں 'دل دل پاکستان' سمیت کئی دوسرے گانے بھی شامل ہیں۔

٭ جنون گروپ

Image result for junoon group images

جنون گروپ نوے کی دہائی کا مشہور ترین گروپ تصور کیا جاتا تھا۔ گروپ کے گلوکار علی عظمت اپنی گائیکی کی وجہ سے کئی لوگوں کے دلوں میں گھر کرلیا تھا۔ جنون گروپ کے 'جذبہ جنون' گانے نے بے حد شہرت حاصل کی تھی، یہی وجہ ہے کہ آج بھی شائقین انڈیا پاکستان میچ والے دن یہ گانا ضرور چلاتے ہیں۔

٭علی حیدر

علی حیدر نے بھی اپنے ایک ہی گانے سے کافی شہرت حاصل کی تھی۔ ان کا ' پرانی جینز' گانا کئی لوگوں کو پسند آیا اور آج بھی لوگوں میں کافی مقبول ہے۔

٭ جواد احمد

Image result for jawad ahmed

جواد احمد نے اپنے کیرئیر میں جتنے بھی گانے گائے وہ زیادہ تر پنجابی تھے لیکن پنجابی گانوں کے باوجود ان کو بے حد شہرت ملی اور ان کے گانوں کو پسند کیا گیا۔ ان کے مشہور گانوں میں 'او کیندی اے سیاں میں تیری آں'، 'اوچیاں مجاجاں  ' اور ' ڈھولنا' شامل ہیں۔

٭ ابرار الحق

Image result for abrar ul haq images

ابرارالحق نے بھی کئی پنجابی سپر ہٹ گانے گائے جوکہ ان کے مداحوں کو آج بھی پسند ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ جب بھی وہ کہیں کنسرٹ کرتے ہیں تو ان کے مداح ان سے پرانے گانے سننے کی فرمائش کرتے ہیں۔ ابرارالحق نے ' کنے کنے جاناں بلو تے گھر' سے کافی مقبولیت حاصل کی تھی۔

٭ سجاد علی

Image result for sajjad ali images

سجاد علی جتنے مشہور پہلے تھے وہ آج بھی اتنے ہی مشہور ہیں۔ وہ آج بھی اپنی خوبصورت آوازکی وجہ  سے لوگوں کے دلوں میں راج کررہے ہیں۔ سجاد علی نے بہت چھوٹی عمر سے ہی گانے گائے ہیں اور ان کے پرانے گانے آج بھی ہرکوئی پسند کرتا ہے۔ ان کے مشہور گانوں میں ' چیف صاحب'اور 'بے بیا'شامل ہیں۔

٭ حمیرا ارشد

humera

حمیرا ارشد نے اپنے پہلے ہی گانے سے کافی شہرت حاصل کی تھی۔ ان کا گانا' گل سن ڈھولنا' بہت مقبول ہوا تھا۔

٭ عاطف اسلم

Image result for atif aslam images

عاطف اسلم نے 'اب تو عادت سی ہے مجھ کو' سے اپنا کیرئیر شروع کیا ۔ ایک ہی گانے سے شہرت پانے والے عاطف اسلم آج بھارت میں بھی کئی لوگوں کے پسندیدہ گلوکار ہیں۔

٭ علی ظفر

Image result for ali zafar images

پاکستان میں اداکاری اور گلوکاری کے جوہر دیکھانے والے علی ظفر نے بھارت میں بھی خوب کامیابی سمیٹی ہے۔ علی ظفر نے' چھنو کی آنکھ میں' گاکر اپنے کیرئیر کو پروان چڑھایا۔

٭ وارث بیگ

Image result for waris baig images

نوے کی دہائی کا مشہور گانا ' کل شب دیکھا میں نے چاند' وارث بیگ نے گایا اور ایک ہی گانے سے مقبولیت حاصل کی۔

٭ فریحہ پرویز

Image result for fareeha pervaiz

بسنت ہو اور فریحہ پرویز کا 'پتنگ باز سجناں' وہاں موجود نہ ہوایسا ممکن نہیں۔ فریحہ پرویز کا یہ گانا آج تک لوگ سنتے اور پسند کرتے ہیں۔

٭ شہزاد رائے

Image result for shehzad roy

شہزاد رائے نے 18 سال کی عمر میں پہلا البم ریلیز کیاجوکہ بہت مشہور ہوا تھا۔ اس البم کا 'ہولے ہولے میں دل کیوں ڈولے' گانے نے بہت شہرت حاصل کی۔ شہزاد رائے نے اپنی اس البم کے بعد کیرئیر میں بہت کامیابی سمیٹی۔

اس کے علاوہ بھی کئی پاکستانی گلوکار ہیں جن کے چند گانے ہی کامیاب ہوسکے اور ان کے دیگر گانے کامیابی نہ سمیٹ سکے۔ ان گلوکاروں میں حسن جہانگیر، فخر عالم،  کومل رضوی، عمر عنایت اور عینی  شامل ہیں۔

بشکریہ: اردوفن.پی کے