بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کا عروج و زوال
فائل فوٹوبریڈ پٹ اور انجلینا جولی کی ذندگی کے بارے میں حقائق ملاحظہ کیجئے۔
'مسٹر اینڈ مسز سمتھ' کے سیٹ پر محبت کا آغاز
فائل فوٹوانجلیناجولی اور بریڈ پٹ میں محبت کا آغاز سن دو ہزار چار میں بنائی جانے والی کامیڈی اور ایکشن فلم 'مسٹر اینڈ مسز سمتھ'کے سیٹ پر ہوا۔ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی دونوں کی محبت کی خبریں منظر عام پر آنا شروع ہو گئی تھیں لیکن اس وقت تک بریڈ پٹ اداکارہ جینیفر اینسٹن کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندے ہوئے تھے۔
بریڈ پٹ اور انجلینا کی بڑی فیملی
فائل فوٹوہالی ووڈ اسٹار بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کے چھ بچے ہیں۔ ان میں سے تین کو انہوں نے گود لیا ہے۔ جولی کے ہاں پہلی بیٹی سن دو ہزار چھ میں پیدا ہوئی جبکہ سن دو ہزار آٹھ میں جولی کے ہاں جڑواں بچے پیدا ہوئے۔
جولی اور پٹ کا محل
فائل فوٹوجولی اور پٹ سن دو ہزار آٹھ میں 'شیتو میروال' میں منتقل ہو گئے۔ یہ علاقہ فرانس کے جنوب میں واقع ہے۔ بعد ازاں اس جوڑے نے اپنی شادی کی تقریب بھی اسی گھر میں منعقد کی۔
شادی میں تاخیر
فائل فوٹوسن دو ہزار چھ میں اپنے ایک انٹرویو میں پٹ کا کہنا تھا کہ وہ اور جولی اس وقت تک باقاعدہ شادی نہیں کریں گے، جب تک امریکا میں ہرشخص کو قانونی طور پر اپنی مرضی سے شادی کرنے کا حق نہیں مل جاتا۔
فلاحی کاموں میں حصہ لینے والا جوڑا
فائل فوٹوپٹ اور جولی نے ایک امدادی تنظیم کی بنیاد رکھی اور فلاحی کام کرنے والی تنظیموں کا ساتھ دینا شروع کر دیا۔ اس جوڑے نے لاکھوں ڈالر عطیے میں دیے۔ سن دو ہزار بارہ میں اقوام متحدہ نے جولی کو مہاجرین کیلئے خصوصی مندوب نامزد کر دیا۔
فرانس میں شادی
فائل فوٹوآخر کار سن دو ہزار چودہ میں پٹ اور جولی نے فرانس کے جنوب میں واقع اپنے گھر پر شادی کی۔ بچوں نے اپنی ماں جولی کی شادی کا جوڑا تیار کرنے میں مدد کی۔ ان بچوں نے اپنے والدین کی شادی کی باقی تقریبات میں بھی بھرپور حصہ لیا۔
آخری فلم
فائل فوٹوسن دو ہزار پندرہ میں امریکی سپر اسٹار انجلینا جولی نے اپنی نئی فلم 'بائی دا سی' میں ایک شادی شدہ جوڑے کے مسائل کو موضوع بنایا۔ اس فلم میں وہ اپنے حقیقی شوہر بریڈ پِٹ کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں۔ اب ستمبر میں جولی نے پٹ سے طلاق لینے کیلئے درخواست دے دی ہے۔
بشکریہ dw.com

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔