رانی مکھرجی کے مداحوں کے لیے خوشخبری
ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری میں خوبصورت آنکھوں اور بہترین اداکارانہ صلاحیتوں کے لیے مشہور بولی وڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھر جی 3 سال کے طویل عرصے بعد ایک بار پھر فلموں میں قدم رکھنے جا رہی ہیں۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق رانی مکھر جی معروف اداکار سدھارتھ پی ملہوترا کے ساتھ فلم 'ہچکی'میں کام کرنے جا رہی ہیں۔
رانی آخری بار 2014 میں فلم 'مردانی'میں نظر آئی تھیں،جس میں انہوں نے پولیس کے محکمے سے تعلق رکھنے والی پاور فل خاتون کا کردار نبھایا تھا۔
تاہم شوبز انڈسٹری کے معروف ہدایت کار آدیتیہ چوپڑا کے ساتھ شادی اور بیٹی کی پیدائش کے باعث رانی نے کچھ عرصے کے لیے فلموں سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی لیکن اب وہ ایک بار پھر فلموں میں اینٹری دینے کے لیے تیار ہیں۔
فلم ہچکی کی کہانی مثبت اور متاثر کن ہے جو ایک ایسی خاتون کے گرد گھومتی ہے جو اپنی سب سے بڑی کمزوری کو سب سے بڑی طاقت بنالیتی ہے۔
فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رانی مکھرجی کا کہنا تھا کہ 'میں ایک ایسے اسکرپٹ کی تلاش میں تھی جس میں میرا کردار چیلنجنگ ہو اور مجھے کرنے میں مزہ آئے ،فلم' ہچکی 'میں میرا کردار ایسا ہی ہے اسی لیے میں نے اس کردار کوکرنے کی حامی بھری۔
فلم کے ہدایت کار سدھارتھ پی ملہوتراکا انڈین ایکسپریس کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہنا تھا رانی مکھرجی جیسی بڑی اداکارہ کے ساتھ کام کرنا وہ اپنی خوش قسمتی سمجھتے ہیں ،میں ان کا بہت بڑا مداح ہوں اور ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے بے چین ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ رانی اس کردار کے لیے بالکل پرفیکٹ ہیں ،میں بہت خوش ہوں اور اپنی صلاحیتوں کو اس فلم کے ذریعے ثابت کرکے دکھاؤں گا۔
فلم میں مرکزی کردار بولی وڈ کے مشہور ہیرو سدھارتھ ملہوترا نبھا رہے ہیں ،یاد رہے کہ رانی اور سدھارتھ پہلی بار ایک ساتھ کسی بھی فلم میں کام کرنے جا رہے ہیں۔
Note to journalist- this is complete fiction ! pic.twitter.com/31jqwZf8aI
— Sidharth Malhotra (@S1dharthM) February 27, 2017


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔