خوبصورت آرٹ کا نمونہ پیش کرتی کرشمہ،کرینہ کی یادگا ر تصویر

شائع 03 مارچ 2017 05:22am

karishma

ممبئی:جب تمام لوگ  سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان کی خوبصورتی میں کھوئے ہوئے تھے،اور ہر طرف ننھے تیمور کا ہی چرچہ تھا کرشمہ کپور نے ایک اور تصویر شیئر کردی۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق اداکارہ کرشمہ کپور نے حال ہی میں انسٹا گرام پراپنی اور کرینہ کے بچپن کی تصویر شیئر کی ہےجس میں دونوں ساتھ بیٹھی کھا نا کھاتی ہوئی بہت پیاری لگ رہی ہیں۔

تصویر میں کرشمہ کپور کے بال چھوٹے ہیں جبکہ کرینہ  کے بالوں میں دو چھوٹی پونی ٹیل بندھی ہوئی ہیں  اور دونوں کی پلیٹس کھانے سے بھری ہوئی ہے،تصویر میں کپور گرلز کسی خوبصورت آرٹ کا نمونہ لگ رہی ہیں۔

یاد رہے گزشتہ منگل کو کرینہ کپور نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وہ زندگی کے بہترین دور سے گزررہی ہیں،وہ بہت خوش ہیں،لیکن ایک چیز ہے جو انہیں پریشان رکھتی ہے اور وہ ہے ان کے بیٹے تیمور کے نام پر ہونے والی چرچہ۔

karishma2

گزشتہ کچھ عرصہ قبل شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق کرینہ اپنے بیٹے کو 'لٹل جان'کے نام سے پکارتی ہیں،جب ان سے اس بارے میں سوال پوچھا گیا تو انہوں نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے بیٹے کو لٹل جان کے نام سے کیوں پکاروں گی میرے بیٹے کا نام 'تیمور'ہے،لہٰذا اسے تیمور علی خان لکھا اور پکارا جائے۔