اپنی انگلیوں کی اشکال سے جانئے آپ کیسی شخصیت کے مالک ہیں
کیا آپ نے کبھی اپنے ہاتھ کو غورسے دیکھا ہے؟ ہر انسان کے ہاتھ پاؤں ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں خاص کر انگلیاں، انگلیوں کی اشکال میں ہماری شخصیت کر راز پوشیدہ ہوتے ہیں، اکثر لوگ کہتے ہیں کہ جن لوگوں کی انگلیاں خم دار ہوں ان لوگوں کی ڈرائیگ عام لوگوں کے مقابلےمیں منفرد ہوتی ہیں، یہ بات کس حد تک درست ہیں آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
انگلیوں کی اشکال عام طور پر3 طرح کی ہوتی ہیں، ایک سیدھی یعنی (سٹریٹ) دوسری نوک دار یعنی (پوائنٹڈ) اور تیسری خم دار یعنی ( کرووڈ)۔
(Straight Fingers) سیدھی انگلیاں

اگر کسی کی انگلیاں بلکل سیدھی ہے اور کسی قسم کا خم موجود نہیں تو ایسے افراد ایک خودمختار شخصیت کے مالک ہوتے ہیں ، جو کسی سے اپنے ذاتی معاملات یا احساسات پر بات کرنے سے اجتناب کرتے ہیں، ظاہری طور پر ایسے افراد بہت خوش مزاج اور بہادر نظر آتے ہے مگر ساتھ ہی اندرونی طور پر بہت جذباتی طبعیت کے مالک ہوتے ہیں، ایسے افراد بیحد مخلص، تعاون کرنے والے اور دوستانہ مزاج ہونے کی وجہ سے جلدی گھل مل جاتے ہیں۔
(Pointed Fingers) لمبی نوک دارانگلیاں

اگر آپ کی انگلی لمبی ہے اور بیچ میں معمولی ابھار ہے تو آپ بیحد وفادار انسان ہیں، ایسے افراد اگر کسی سے محبت کرنے لگیں تو کبھی اس کا بھروسہ نہیں توڑتے اور بھرپور توجہ کے ساتھ رشتہ نبھاتے ہیں،اگر کوئی کام شروع کر لیں تو بغیر ہمت ہارے اس کام کو پورا کرتے ہیں اور اگر کسی چیز کو فیصلہ کرلیں تو اس پر قائم رہتے ہیں، ایسے افراد بہت تخلیقی سوچ کے مالک ہوتے ہیں۔
(Curvy Fingers) خم دار انگلیاں

آگر کسی شخص کی انگلیاں خم دار ہے، تو ایسے افراد بہے جلد چیزوں سے اکتا جاتے ہیں اپنا توازن برقرار نہیں رکھ پاتے۔ یہ ہمیشہ ایک تجسس کی کیفیت میں مبتلا رہتے ہیں ساتھ ہی ہر کام کو کرنے سے پہلے اس کے فائدے اور نقصانات کے بارے میں سوچ کر فکر مند رہتے ہیں۔
ایسے افراد دوسروں کے دئے مخلص مشوروں کی قدر کرتے ہیں، ان افراد کی خاصیت یہ ہے کہ یہ ناپ تول کر بات کرنے اور سمجھداری کے ساتھ فیصلے کرنے پر زور دیتے ہیں، تاکہ ان کے الفاظ اور اقدام سے کسی کی دل آزاری نہ ہو سکے۔
اب آپ اپنی انگلی کی جانب دیکھئےاور جانئے کیا واقعی آپ کی شخصیت میں یہ تمام باتیں موجود ہیں؟

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔