آسکرز میں غلطی کے ذمہ داروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

شائع 03 مارچ 2017 06:45am

oscars

لاس اینجلس:حال ہی میں ہالی وڈ کے سب سے بڑے اور معتبر آسکر ایوارڈز میں ہوئی سنگین غلطی کے ذمہ دار جوڑے(بریئن کلینن اور مارتھا روئز) کو سوشل میڈیا پر جان سے مارنے کی دھمکی  ملنے کے بعد  انہیں محافظ فراہم کیے گئے ہیں۔

اکاؤنیٹسی فرم پرائس واٹر ہاؤس کوپر کا کہنا ہے کہ دونوں کے گھر پر سیکیورٹی تعینات کردی گئی ہے۔

بی بی سی اردو کے مطابق ان دونوں کو آئندہ آسکرز کی کوئی ذمہ داری نہیں سونپی جائے گی لیکن ان کی ملازمتوں کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ اتوار کو ہونے والی آسکرز کی تقریب میں  فلم 'مون لائٹ 'کی جگہ غلطی سے بہترین فلم کا ایوارڈ 'لالا لینڈ'کو دے دیا گیا تھا ،بعد ازاں لالا لینڈ کی ٹیم کو تقریر کے درمیان سے روک کر صحیح فاتح کا اعلان کیا گیا۔