سوشل میڈیا پروفائل آپ کے حقیقی کردار کی عکاسی کرتی ہے
فائل فوٹوکیا آپ اس بات سے واقف ہیں کہ جو پروفائل آپ سوشل میڈیا پر محض تفریح کی غرض سے بناتے ہیں وہ دراصل آپ کے حقیقی کردار کی عکاسی کرتی ہے؟
اب چاہے اس میں اسنیپ چیٹ کی پروفائل ہو یا پھر لنکڈ ان، فیس بک یا پھر ٹویٹر کی پروفائل ہو۔ وہ کون سی چیزیں ہیں جن سے آپ کی حقیقی شخصیت کی عکاسی ہوتی ہے؟ آئیے جانتے ہیں۔
لاتعداد سلفیاں
اسنیپ چیٹ اسٹوری پر سیلفی پوسٹ کرنا قابل قبول ہے لیکن اگر آپ اپنی سلفیاں فیس بک اور ٹویٹر پر بھی پوسٹ کرتے ہیں تو ماہرین کی نظر میں آپ کو بس اپنا آپ پسند ہے۔ پروفائل پکچر پر اپنی تصویر لگانے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے لیکن ہر دن اپنی سلفی پوسٹ کرنے سے آپ کے فرینڈز اور فالورز اکتاہٹ کا شکار ہوسکتے ہیں۔
آپ کے کمنٹ
کسی بھی پوسٹ پر کمنٹ کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچ لیں کہ یہ کمنٹ آپ کو کرنا چاہیئے یا نہیں؟ کیونکہ سوشل میڈیا پر لوگوں کو ان کے کمنٹ کے ذریعے جج کیا جاتا ہے۔ اگر آپ کے کمنٹس گالی گلونچ سے بھرپور ہوں گے تو یقیناً لوگ آپ سے بات کرنا بالکل پسند نہیں کریں گے۔
آپ کی پوسٹ
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی پوسٹ آپ کی شخصیت کے حوالے سے بہت کچھ بتاتی ہے۔ لہذا سوشل میڈیا پر کچھ بھی پوسٹ کرنے سے پہلے اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ شیئر ہونی والی پوسٹ آپ کے کردار کی نشاندہی کرے گی۔
دوسروں کی خوشیوں میں شریک
جب آپ کہیں گھومنے جاتے ہیں اور اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں اور اس پر آنے والے کمنٹس کو صرف لائک کرتے ہیں تو دوسروں پر آپ کا تاثر منفی جاتا ہے۔ اسی طرح جب آپ کا کوئی فرینڈ یا فالوراپنی خوشی سوشل میڈیا پر شیئر کرے اور آپ اس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کریں تو یہ بھی بدتہذیبی کہلاتی ہے۔
واضح بات کہیں
سوشل میڈیا پر کچھ بھی لکھیں تو اس کو واضح لفظوں میں لکھیں تاکہ پڑھنے والے کو کوئی غلط فہمی نہ ہو۔
دوسروں کی رائے کی قدر کریں
سوشل میڈیا پر صرف اپنی رائے دینے کے بجائے دوسروں کی رائے کا بھی خیال کریں اور ان کی رائے کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ اگر دوسروں کی رائے آپ سے الگ ہے تو اس پر لڑنے کے بجائے معاملے کو آرام سے حل کرنے کی کوشش کریں۔
جیسی زندگی ہے ویسی ہی لوگوں کو بتائیں
اکثر لوگ سوشل میڈیا پر اپنا لائف اسٹائل حقیقی زندگی سے بالکل الٹ دیکھاتے ہیں تاکہ لوگ ان سے متاثر ہوجائیں۔لیکن ایسا کرنے سے آپ کے علاوہ کسی کا نقصان نہیں ہے، اس طرح کی حرکات سے آپ احساسِ کمتری کا شکار ہوسکتے ہیں۔
اداس پوسٹ لگانے سے گریز کریں
دوسروں کی خوشیوں سے بھری زندگی دیکھ کر اپنے دل کو خراب نہیں کریں۔اگر آج ان لوگوں کا دن ہے تو کل کا دن آپ کا ہوسکتا ہے، لہذا زندگی کو ہمیشہ مثبت پہلو سے دیکھیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔