ایک باپ کو کن مضحکہ خیز لمحات سے گزرنا پڑتا ہے؟

شائع 13 مارچ 2017 05:53pm
-Igor Kalashnikov/Brightside -Igor Kalashnikov/Brightside

اپنے نومولود بچے کو پہلے بار گود میں اٹھاتے ہی انسان ہمیشہ کیلئے بدل جاتا ہے۔ اس کی زندگی خوشیوں  اور ذمہ داریوں سے بھر جاتی ہے۔ بچوں کو پالتے وقت کچھ ایسے یادگار لمحات اور واقعات پیش آتے ہیں جو ہمیشہ یاد رہتے ہیں۔ ان میں سے کچھ تو انتہائی مضحکہ خیز ہوتے ہیں جنہیں یاد کر کے ایک میٹھی مسکراہٹ لبوں پرپھیل جاتی ہے۔

یہاں آپ کو کچھ ایسی صورتحال سے ہمکنار کیا جارہا ہے جن سے ایک والد ہونے کے ناطےآپ بھی یقیناً گزر چکے ہوں گے۔

٭ اپنے پسندیدہ کھیل اور پروگرامز کو چھوڑ دینا

بعض اوقات آپ کو اپنے بچوں کی خوشی کی خاطر اپنے پسندیدہ پروگرامز اور کھیلوں کو چھوڑنا پڑ جاتا ہے۔

-Igor Kalashnikov/Brightside -Igor Kalashnikov/Brightside

٭ مختلف کردار ادا کرنا

ایک باپ ہونے کے ناتے آپ کو مختلف کردار ادا کرنے پڑتے ہیں۔

-Igor Kalashnikov/Brightside -Igor Kalashnikov/Brightside

٭ بیٹی کی پسندیدہ گڑیا

کئی مرتبہ آپ کو اپنی بیٹی کی گڑیا بننا پڑتا ہے، وہ آپ کو تیار کرتی ہے اور آپ کے ساتھ گھریلو کھیل کھیلتی ہے۔

-Igor Kalashnikov/Brightside -Igor Kalashnikov/Brightside

٭ تھکان نہ ہونے کا دکھاوا

آپ دن بھر تھکنے کے باوجود اپنے بچوں کو لازمی وقت دیتے ہیں۔

-Igor Kalashnikov/Brightside -Igor Kalashnikov/Brightside

٭ اپنے آپ میں ایک کھیل کا میدان

بچے کیلئے آپ واحد امیوزمنٹ پارک بن جاتے ہیں۔ اسے نئے تجربات اور جھولوں سے خوش کرتے ہیں۔

-Igor Kalashnikov/Brightside -Igor Kalashnikov/Brightside

٭ نئی چیزیں سیکھنا

آپ کو وہ چیزیں بھی سیکھنی پڑتی ہیں جن کا آپ نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔ لیکن ضروری نہیں کہ آپ اس میں مہارت حاصل کر پائیں۔

-Igor Kalashnikov/Brightside -Igor Kalashnikov/Brightside

٭ زندہ پینٹنگ کینوس

بعض اوقات آپ کو اپنے بچوں کیلئے جیتا جاگتا پینٹنگ کا تختہ مشق بننا پرتا ہے۔

-Igor Kalashnikov/Brightside -Igor Kalashnikov/Brightside

٭ گندگی کچھ نہیں ہوتی

بچوں کے ساتھ کھیلنے کا مطلب لازمی خود کو ان کے ساتھ گندا کرنا۔ اسی لئے آپ کو گندے رہنے کی عادت سی ہوجاتی ہے۔

-Igor Kalashnikov/Brightside -Igor Kalashnikov/Brightside

٭ اپنے اندر کے بچے کو نہ بھلانا

مرد کبھی اپنے اندر کے بچے کو بھولتا نہیں۔ اس کا بچپن ہمیشہ اس میں موجود رہتا ہے جو بچوں میں شامل ہوتے ہی باہر آجاتا ہے۔

-Igor Kalashnikov/Brightside -Igor Kalashnikov/Brightside

٭ بچوں کی پسند اپنانا

بچوں کو پال پال کر آپ بھی انہی جیسے بن جاتے ہیں۔ آپ کو بھی کارٹون پسند آنے لگتے ہیں۔ یہاں تک کہ آپ ان کے پسندیدہ ویڈیو گیمز تک کھیلتے ہیں۔

-Igor Kalashnikov/Brightside -Igor Kalashnikov/Brightside

بشکریہ برائٹ سائیڈ