عامر خان کیوں ہیں مسٹر پرفیکشنسٹ؟

اپ ڈیٹ 14 مارچ 2017 07:36am
فائل فوٹو فائل فوٹو

عامر خان کو بولی وڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور ہیں اور وہ اس نام سے اس لیے مشہور ہیں کیونکہ وہ نہ صرف ایک اداکار ہیں بلکہ وہ اپنے آپ میں ایک انسٹی ٹیوٹ ہیں۔

فلم ساز اور اداکار نے کئی معاشی مسائل کے خلاف لڑائی بھی کی جس پر ان کو لوگوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی اور یوں یہ مشن ان کی طاقت بن گیا۔

عامر خان  ماضی میں کئی تنازعات کا شکار ہوئے  لیکن انھوں نے ہر چیز کا بہت ہمت کے ساتھ سامنا کیا۔

آج بولی وڈ کے بہترین اداکار اپنی سالگرہ منارہے ہیں۔ وہ کئی سالوں سے بولی وڈ میں اپنی اداکاری کے جوہر دیکھا رہے ہیں ۔

چاہے کسی ایلین ، قانون نافذ کرنے والے یا پھر خوشی خیالی سے بھرپور اساتذہ کا کردار ہو عامر خان نے تمام کرداروں کو بخوبی نبھایا ہے۔

 عامر خان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے کامیابیوں سے بھرے کیرئیر پر ایک نظر ڈالتے ہیں ۔

اداکار

Image result for aamir khan new look

 انھوں نے اپنے اداکاری کے کیرئیر کا آغاز اپنے انکل ناصر خان کی فلم 'یادوں کی بارات' میں چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کیا۔ ان کو 'قیامت سے قیامت تک' کی فلم ذریعے شہرت حاصل ہوئی، اس فلم میں وہ جوہی چاولہ کے ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے۔اس کے بعد وہ مادھوری کے ساتھ فلم 'دل' میں جلوہ گر ہوئے اور پھر پوجا بھٹ کے ساتھ فلم 'دل ہے کہ مانتا نہیں' میں نظر آئے۔ لاتعداد ہٹ فلمیں دینے بعد 'جو جیتا وہ سکندر' بھی بہترین فلم کے طور پر سامنے آئی جس پر ان کو بہترین اداکار کے ایوارڈ کےلیے  نامزد کیا گیا۔

اداکاری سے ہٹ کے

Image result for aamir khan as a director

اداکاری کےہٹ کے عامر خان نےکئی فلموں میں ایسیسٹنٹ ہدایت کار کی خدمات بھی سرانجام دیں۔ فلم 'ہم ہیں راہی پیار کے' کا اسکرین پلے عامر خان نے خود لکھا تھا۔اس کے علاوہ 'غلام' فلم کا مشہور ِزمانہ گانا' آتی کیا کھنڈالا'انھوں نے خود گا کر ایک بار پھر لوگوں کے دل جیت لیے تھے۔انھوں نے 'رنگ دے بسنتی' اور 'منگل پانڈے' میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔

فلم سازی

Image result for taare zameen par

عامرخان نے 'تارے زمین پر' جیسی فلم بنا کر بولی وڈ کی تاریخ میں انقلاب برپا کیا۔ اس سے قبل وہ'لگان' بھی پروڈیوس کرچکے تھے۔ لیکن تارے زمین پرفلم کی وجہ سے وہ بہترین اداکار کے ساتھ بہترین  ہدایت کار بھی کہلائے جانے لگے۔

فیوچر پرفیکٹ

Image result for dangal

عامر خان کی فلم 'دھوم 3' بولی وڈ انڈسٹری میں  300 کروڑکمانے والی  پہلی فلم ہے۔فلم 'پی کے' کے بعد 'دنگل' نے بھی بولی وڈ انڈسٹری کو بہترین شاہکار سے نوازا۔

عامر خان ہر کردار کے لیے انتھک محنت کرتے ہیں۔ فلموں کے لیے چاہے کتنا بھی وزن بڑھنا ہو یا گھٹانا ہو وہ اس میں ڈھلنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں اور کامیابی بھی سمیٹتے ہیں۔

بشکریہ: ٹائمز آف انڈیا