معروف اداکار جتیندرا کے گھر کے اہم فرد نے خودکشی کرلی
ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کے ماضی کے معروف اداکار جتیندرا کے کزن نتن دوارکاداس کپور نے منگل کے روز اپنی بلڈنگ سے کود کر خود کشی کرلی۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ نتن سخت ذہنی دباؤ کا شکار تھے،انہوں نے ممبئی کے علاقے اندھیری میں واقع 6 منزلہ عمارت کی چھت سے شام کے وقت کود کر اپنی جان دے دی،ان کے ہمسائے نے انہیں اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔
واضح رہے کہ جتیندرا کے کزن میٹرو پولس میں واقع اپنی بہن کے گھر رہتے تھے،وہ 18 سال سے بےروزگار تھے،جبکہ ان کے خاندان والے حیدر آباد میں مقیم تھے۔
وہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے سخت ذہنی دباؤ کا شکار تھے لیکن اپنا علاج کروارہے تھے ،پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں تفتیش کے دوران کوئی سوسائیڈ نوٹ نہیں ملا نہ ہی کوئی اور مشکوک شخص سامنے آیا ہے۔بھارتی پولیس نے کیس کو حادثاتی موت قرار دیتے ہوئے رجسٹر کرلیا ہے جبکہ خودکشی کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔
#JayasudhaKapoor Husband #NitinKapoor Suicide in Mumbai#RIPNitinKapoor pic.twitter.com/TlzFPV5Fbg
— FilmiEvents (@FilmiEvents) March 14, 2017
خیال رہے کہ جتیندرا نہ صرف بہترین اداکار ہیں بلکہ وہ بولی وڈ کی معروف پروڈیوسر ایکتا کپور اور اداکار تشار کپور کے والد بھی ہیں،جبکہ نتن ایکتا اور تشار کے انکل تھے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔