انوشکا شرما نے عامر خان کو سالگرہ پر"لہنگا" تحفے میں دے دیا

شائع 15 مارچ 2017 09:11am

anushka

ممبئی:بولی وڈ کی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ انوشکا شرما ان دنوں اپنی فلم"پھلوری"کی تشہیر میں مصروف ہیں،انوشکا فلم میں پہلی بار ایک بھوت کا کردار نبھا رہی ہیں۔

بھارتی ویب سائٹ پنک ولا کے مطابق  انو شکا نے اپنی فلم کی پرموشن کے لیے ایسا انوکھا انداز اپنایا ہے جو آج تک کسی اور کے ذہن میں نہیں آیا،وہ ماضی کی سپر ہٹ فلموں کے پوسٹرز میں پھلوری کے کردار "ششی"کو شامل کرکے  ایک مزاحیہ پیغام    لکھ کر اسے سوشل میڈیا پر شیئر کردیتی ہیں،ان کا یہ انداز  سب کو بہت پسند آرہا ہے۔

 گزشتہ روز عامر خان کی سالگرہ کے موقع پر  انوشکا نے سپر ہٹ فلم "پی کے"کے پوسٹر پر  اپنی تصویر لگائی اورعامر خان کی اسکرٹ (لہنگے)پر تبصرہ کرتے ہوئے  لکھا کہ "یہ ہماری میچنگ اسکرٹ دیکھ رہے ہیں  آپ لوگ؟میں نے ہی عامر جی کو گفٹ کی تھی،گفٹ سے مجھے یاد آیا ،ہیپی برتھ ڈے عامرجی،ششی واز دیئر۔

واضح رہے کہ فلم"پھلوری" انوشکا شرما کی پروڈکشن میں بننے والی دوسری فلم ہے،اس سے قبل "این ایچ 10"ریلیز ہوئی تھی  جسے لوگوں کی جانب سے پزیرائی حاصل ہوئی تھی،فلم  "پھلوری"رواں ماہ 24 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔