آج کل شوبز انڈسٹری پر کون سی اداکارائیں قابض ہیں

شائع 24 مارچ 2017 08:41am

kubra2

پاکستان شو بز انڈسٹری دن بدن ترقی کے منازل طے کررہی ہے،اس ترقی میں تجربہ کار اور باصلاحیت اداکاروں کے ساتھ نئی اور بہترین اداکارانہ صلاحیتوں کی مالک اداکاراؤں کا بھی بہت بڑا ہا تھ ہے۔

شو بز انڈسٹری میں نہ صرف بہترین ڈرامے بن رہے ہیں بلکہ  فلم انڈسٹری بھی   اپنے پیروں پر کھڑی ہورہی ہے،نئے اور ابھرتے ہوئے اداکاروں نے ثابت کردیا ہے کہ  پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔

موجودہ دور میں تقریباً تمام اداکار بہترین کام کررہے ہیں لیکن یہاں ہم ان اداکاراؤں کے بارے میں تفصیل پیش کررہے ہیں  جو بہت کم عرصے میں انڈسٹری اور لوگوں کے دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو چکی ہیں۔

کبریٰ خان

A glimpse of the awesome shoot I did with the amazing @akifilyasofficial for a Magazine 💖

A post shared by Kübra Khan Official (@thekubism) on

کبریٰ خان اداکارہ ہونے کے ساتھ ماڈل بھی ہیں ،انہوں نے اپنے فلمی کرئیر کا آغاز 2014 میں فلم"نامعلوم افراد"سے کیا ،کبریٰ خان انداز ستم اور سنگ مرمرمیں کام کرکے لوگوں کے دل جیت چکی ہیں۔ ہانیہ عامر

ہانیہ عامر نے اپنے کرئیر کا آغاز  بطور فیشن ڈیزائنر کیا ،تاہم وہ فلم "جانان"میں بھی  اداکاری کرچکی ہیں،اس کے علاوہ وہ  مختلف ڈراموں میں بھی کام کررہی ہیں۔

عائزہ خان

Ok! Magazine Styled by: @fizza.furqan Photography : @iam3h

A post shared by Ayeza Khan🎥 (@ayezakhan.ak) on

پاکستان کی مشہور اور خوبرو اداکارہ عائزہ خان   نے کم عمری میں ڈرامے"تم جو ملے"میں ثانوی کردار اداکرکے کرئیر کا آغازکیا،بعد ازاں وہ متعدد ڈراموں میں کام کرتی نظر آئیں  اس کے علاوہ ان کا شمار پاکستان کی ٹاپ ماڈلز میں بھی ہوتا ہے۔ ارمینا رانا خان

ارمینا خان بین الاقوامی کمرشل ماڈل ہیں ،ان کا شمار پاکستان کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے ،انہوں نے فلموں کے علاوہ ٹی وی ڈراموں میں  بھی کام کیا ہے،جن میں بن روئے وغیرہ شامل ہیں۔

عینی جعفری

😗 #strikeapose #profileshoot

A post shared by Ainy Jaffri Rahman (@ainy_jaffri_rahman) on

عینی جعفری کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم"بالو ماہی"نے انہیں رواں سال کی ٹاپ اداکاراؤں کی فہرست میں لا کھڑا کیا ہے،عینی گزشتہ کافی عرصے سے پاکستان شوبز انڈسٹری میں کام کررہی ہیں۔ سوہائے علی ابڑو

Love, because when you love you are using the greatest power in the universe ✨❤️🙏🏻 #ťhoughtoftheday A post shared by Sohai Ali Abro (@sohaialiabroofficial) on

سوہائے علی ابڑو   بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ماڈل اور ڈانسر بھی ہیں انہوں نے  ڈراموں کے علاوہ فلموں میں بھی کام کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

Thanks to:fashion360.pk