عالیہ اور ورون نےبڑے بڑے اسٹارز کو پیچھے چھوڑدیا
ممبئی:بولی وڈ کے نوجوان اداکار ورون دھون اور عالیہ بھٹ کی فلم"بدری ناتھ کی دلہنیا"14 دنوں میں 100 کروڑ کمانے میں کامیاب ہوگئی۔
بھارتی ویب سائٹ کے مطابق رومینٹک اور کامیڈی سے بھرپور فلم لوگوں کو متاثر کرنے میں کامیاب رہی ہے،فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر نے ٹو یٹر پر ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے فلم کو کامیاب بنایا، ان کا کہناتھا کہ تمام مداحوں کے پیار اور سپورٹ کا بے حد شکریہ۔
Thank you for the abundant love!!!!❤❤❤ https://t.co/QJFCvs0u9c
— Karan Johar (@karanjohar) March 24, 2017
واضح رہے کہ "بدری ناتھ کی دلہنیا" رواں سال کی چوتھی بڑی فلم ہے جو 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی ہے،اس سے قبل شاہ رخ اور ماہرہ خان کی "رئیس"137 کروڑ 51لاکھ،ہرتیک روشن اور یامی گوتم کی "قابل"103 کروڑ 84 لاکھ اور اکشے کمار کی فلم"جولی ایل ایل بی 2"116 کروڑ 92 لاکھ کی آمدنی کے ساتھ سر فہرست تھیں۔
بھارتی تجزیہ کار ترن آدرش کے مطابق یہ عالیہ بھٹ کی دوسری فلم ہے جو باکس آفس پر کمال کرنے میں کامیاب ہوئی ہے اس سے قبل فلم"2اسٹیٹس"نے 104 کروڑ کمائے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ورون اور عالیہ کی جوڑی صرف اس لیے لوگوں کو متاثر کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی کہ وہ انہیں پہلے "اسٹوڈنٹ آف دی ائیر "اور ہمپٹی شرما کی دلہنیا"میں بھی دیکھ چکے ہیں بلکہ لوگوں کو فلم کی موسیقی نے متاثر کیا ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔