Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

بجٹ دوہزار اٹھارہ- انیس، مالیاتی خسارہ کم ہونے کا دعویٰ

اپ ڈیٹ 27 اپريل 2018 01:37pm

muftaha

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل وفاقی بجٹ دوہزار اٹھارہ – انیس پیش کررہے ہیں۔ اجلاس میں بجٹ پیش کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے ملک کا مالیاتی خسارہ موجودہ حکومت کے دوران کم ہونے کا دعویٰ کیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔ اجلاس میں وفاقی بجٹ دوہزار اٹھارہ و انیس پیش کیا جارہا ہے ۔ اجلاس سے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل خطاب کررہے ہیں۔ اجلاس میں انہوں نے چھٹا بجٹ پیش کرنے کو اعزاز قرار دیا۔

وزیر خزانہ نے بجٹ پیش کرتے ہوئے اسکی افادیت پر روشنی ڈالی۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت میں لاقانونیت عام تھی اور لوگوں کے پاس گیس اور بجلی بھی دستیاب نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کے دوران قیمتوں میں استحکام رہا۔ انہوں نے ملک کے مالیاتی خسارے میں کمی ہونے کا دعویٰ بھی کیا۔

اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ موجودہ حکومت کی فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا ہے اور اب پاکستان  چوبیسویں بڑی معیشت ہے۔ اس موقعے پر انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے کسان پیکج کا حوالہ  بھی دیا۔

پہلے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مہمان حکومت کو بجٹ پیش کرنے کا جواز نہیں ، حکومت غلط روایت قائم کررہی ہے۔ غیر منتخب شخص بجٹ پیش نہیں کرسکتا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چاروں وزرائے اعلیٰ بھی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ ایک سال کا بجٹ پیش کرنے کا اخلاقی جواز نہیں ۔ اس موقعے پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وہ تاریخی بات کرر ہے ہیں ان کو یہ بات کرنے دی جائے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج ملک میں نئی نئی روایت قائم کی جارہی ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div