Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

ایس پی طاہر خان داوڑ کی لاش ملنے کی تصدیق

شائع 14 نومبر 2018 05:07pm
ایس پی رورل پشاور طاہر خان داوڑ -فائل فوٹو ایس پی رورل پشاور طاہر خان داوڑ -فائل فوٹو

اسلام آباد:افغان وزارت خارجہ نے ایس پی طاہر خان داوڑ کی لاش ملنے کی تصدیق کردی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق طاہر خان کی لاش گزشتہ روز ننگرہارکے ضلع دربابا سے برآمد ہوئی۔ مقتول کا سروس کارڈ بھی لاش کے قریب ہی ملا۔

میت کو کاغذی کارروائی مکمل ہوتے ہی جلال آباد میں قائم پاکستانی سفارتخانے منتقل کیا جائے گا۔

منتقلی کے بعد طاہر داوڑ کے جسد خاکی کو طورخم بارڈر کے راستے پاکستان لایا جائے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div