Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

لاہورمال روڈپراپوزیشن کےجلسےکیخلاف 4 ایف آئی آر درج

شائع 26 جولائ 2019 11:30am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور :لاہورمال روڈ پر اپوزیشن جماعتوں کے جلسے کیخلاف 2تھانوں میں 4ایف آئی آرز درج کر لی گئیں، شہباز شریف اور دیگر 58رہنما ؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔

لاہور کے علاقے مال روڈ چئیرنگ کراس چوک پر ہونے والے اپوزیشن جماعتوں کے جلسے اور کی تیاریوں میں مصروف کارکنوں کیخلاف لاہور پولیس نے 2تھانوں میں 4ایف آئی آرز درج کر لیں۔

تھانہ سول لائن میں ایک ایف آئی آر میں کارکنوں کیخلاف فلیکسز لگانے اور وال چاکنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

دوسری ایف آئی آر میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف، خرم دستگیر، جاوید ہاشمی، عظمی بخاری، پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ سمیت اپوزیشن کے 58 رہنماؤں اور 1900 کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

تھانہ قملعہ گجر سنگھ میں درج کی گئیں دونوں ایف آئی آرز وال چاکنگ ایکٹ کی خلاف ورزی اور دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div