Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

نیب نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا

اپ ڈیٹ 19 ستمبر 2019 07:45am
فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ء اور قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کو قومی احتساب بیورو (نیب)نے گرفتار کرلیا۔

قومی احتساب بیورو(نیب)سکھر اور راولپنڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پی پی رہنماء خورشید شاہ کی گرفتاری عمل میں لائی ۔

سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

نیب نے خورشید شاہ کو خط لکھ کر آج طلب کر رکھا تھا،خورشید شاہ نے نیب سکھر آفس میں پیش ہونے سے معذرت کی تھی۔

خورشید شاہ کی گرفتاری سے متعلق نیب نے اسپیکر قومی اسمبلی کو آ گا ہ کر دیا۔

سابق اپوزیشن لیڈر کو ریمانڈ کیلئے کل احتساب عدالت سکھر میں پیش کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ کی خورشید شاہ کی گرفتاری کی شدید مذمت

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنماء خورشید شاہ کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سینیٹ میں کشمیر کاز پر ایک کانفرنس کے دوران اطلاع ملی کہ خورشید شاہ کو نیب نے گرفتار کرلیا، جس کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

وزیراعلی نے مزید کہا کہ اگر ان کیخلاف کوئی تحقیقات تھیں بھی تو کیا وہ ملک سے کہیں بھاگے ہوئے تھے،حکومت نے گرفتار کرکے غلط کیا۔

 

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div