Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

سام سنگ گیلیکسی ایس 11 کا چونکا دینے والا ڈیزائن منظرعام پر

شائع 25 جولائ 2019 05:28am
سائنس

Untitled-1

سام سنگ گیلیکسی نوٹ 10 کے بعد صارفین کو  گیلیکسی ایس 11 کا انتظار ہے، جبکہ اس کے بارے میں تفصیلات ابھی سے سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں اور لگتا ہے اس بار ڈیزائن کے لحاظ سے وہ لوگوں کو چونکا دے گا۔

سام سنگ کی جانب سے کوریا میں رجسٹرڈ کرائے گئے پیٹنٹ کی تصاویر ڈچ ویب سائٹ لیٹس گو ڈیجیٹل نے لیک کی ہیں، جن کو دیکھ کر لگتا ہے کہ گلیکسی ایس 11 میں بہت بڑا ڈسپلے دیا جارہا ہے مگر پھر بھی وہ آرام سے جیب میں فٹ آجائے گا۔

Samsung smartphone

Galaxy smartphone

اس ڈیزائن پیٹنٹ کی تفصیلات تو موجود نہیں مگر تصاویر یا رینڈرز سے معلوم ہوتا ہے کہ گیلیکسی ایس 11 کی اسکرین دائیں جانب کھلے گی۔

Nieuwste smartphone Samsung

اسکرین کے اردگرد فریم بارڈر بھی جزوی طور پر شفٹ ہوتی ہے، جس سے لچکدار ڈسپلے کو تحفظ ملتا ہے۔ لچکدار ڈسپلے کی بدولت اس فون کو کھولنے پر ڈسپلے 50 فیصد زیادہ بڑا ہوجائے گا۔

Samsung Galaxy smartphone

اس میں بیزل نہ ہونے کے برابر ہوں گے اور پنچ ہول کیمرا دئے جانے کا امکان ہے، جبکہ بیک پر کیمروں کو دائیں کونے میں منتقل کردیا جائے گا۔

پیٹنٹ سے تو واضح نہیں کہ فون میں کتنے کیمرے دیئے جائیں گے مگر لیٹس گو ڈیجیٹل کے تھری ڈی رینڈرز میں وہی سیٹ اپ نظر آرہا ہے جو اس وقت فلیگ شپ ماڈلز میں نظر آرہا ہے۔

Samsung telefoon

خیال رہے کہ گیلیکسی ایس 11 آئندہ سال فروری یا مارچ میں متعارف کرایا جائے گا اور اس کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ جب تک جاری رہے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div