Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

ٹرپل کیمرہ اور نئے ڈسپلے کے ساتھ آئی فون 11 پرو اور 11 پرو میکس متعارف

شائع 11 ستمبر 2019 10:48am
سائنس

Untitled-1

ایپل نے آئی فون 11 پرو اور 11 پرو میکس متعارف کرا دئیے ہیں۔ یہ اسمارٹ فونز نئے ڈسپلے، 3 کیمرہ اور بہتر امیج پروسینگ کیلئے تیز رفتار موبائل چپ سیٹ سے لیس ہیں۔

آئی فون 11 پرو میں 5.8 انچ کی اسکرین ہے جبکہ پرو میکس میں 6.5 انچ کا پینل ہے۔ دونوں میں ہی سُپر ریٹینا ایکس ڈی آر (Super Retina XDR) ڈسپلے ہیں۔ یہ او ایل ای ڈی ہے، جس میں متاثر کن 1200 nitgsبرائٹنیس ہے۔

یہ 15 فیصد توانائی کی بچت کرتا ہے اور امیج کوالٹی کیلئے کئی طرح کے فیچرز جیسے ایچ ڈی آر 10 اور ڈولبی وژن وغیرہ کو سپورٹ کرتا ہے۔

دونوں پرو اسمارٹ فونز میں 12 میگا پکسل سنسر کے ساتھ ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ ہے۔ اس کے مین شوٹر میں 26 ایم ایم f/1.8  لینز، آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن (او آئی ایس) اور ڈوئل پکسل اے ایف ہے۔ اس کا ٹیلی فوٹو لینز وہی 52 ایم ایم (2x آپٹیکل زوم) کا ہے۔

یہ f/2.0 پر پہلے سے زیادہ روشن  ہے اور مین کیمرے کی طرح او آئی ایس اور ڈوئل پکسل اے ایف  جیسے فیچر پیش کرتا ہے۔ فون کا نیا کیمرہ 12میگا پکسل  (120 ڈگری) الٹرا وائیڈ کیمرہ ہے۔

یہ تینوں کیمرے زیادہ بہتر کلر رینج کے ساتھ 60fps  پر 4K ریکارڈنگ کرسکتے ہیں۔ اس فون میں شامل فلمک (Filmic) ایپ چاروں کیمروں یعنی 3 رئیر اور 1 سیلفی کیمرے سے ایک ساتھ ویڈیو ریکارڈنگ  کر سکتی ہے۔ اس طرح آپ ایک سین کو مختلف انداز میں دیکھتے ہوئے اپنی فلم بھی بنا سکتے ہیں۔

ایپل نے ان اسمارٹ فونز میں فاسٹ چارجنگ کی سپورٹ بھی شامل کی ہے۔ نئے  آئی فون کے باکس میں 18 Wکا فاسٹ چارجر بھی ہے۔ یاد رہے کہ یہ ابھی بھی لائٹننگ پورٹ استعمال کرتا ہے لیکن اس بار اس میں یو ایس بی- سی ٹو لائٹننگ کیبل بھی شامل کی گئی ہے۔

آئی فون 11 پرو کی بیٹری ٹائمنگ پچھلے سال کے آئی فون ایکس ایس سے 4 گھنٹے زیادہ اور آئی فون پرو میکس کی 5 گھنٹے زیادہ ہے۔

نئے آئی فونز میں نیا ایپل اے 13 بائیونک چپ سیٹ شامل کیا گیا ہے۔ 8.5 ارب ٹرانسسٹرز پر مشتمل یہ چپ سیٹ 7 این ایم پروسس پر بنایا گیا ہے۔ یہ اے 12  سے توانائی کی بچت کے معاملے میں  بہتر اور رفتار کے معاملے میں زیادہ  تیز رفتار ہے۔ اس کی 2 ہائی پرفارمنس  سی پی یو کورز 20 فیصد تیز رفتار اور توانائی کی بچت میں 30 فیصد زیادہ  بہتر ہوں۔

اس کا 4 کور ڈیزائن جی پی یو 20 فیصد تیز رفتار اور توانائی کی بچت کے معاملے میں 40 فیصد بہتر ہے۔

پرو فونز کا بنیادی ماڈل 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ہی ہے۔ اگر آپ فلمک ایپ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو 256 جی بی یا 512 جی بی ماڈل لینا پڑے گا۔ اس کا 8 کور نیورل انجن بھی 20 فیصد تیز رفتار ہے۔ ڈیپ فیوژن کو سافٹ وئیر اپ ڈیٹس سے فعال کیا جائے گا۔

ڈیپ فیوژن ایپل کا ایچ ڈی آر پلس ورژن ہے۔ یہ آپ کے شٹر دبانے سے پہلے 4 تصاویر اور شٹر دبانے کے بعد 4 تصاویر لیتا ہے اور اس کے بعد 1 لانگ ایکسپوژر۔ اس کے بعد یہ سب سب بہترین تصویر منتخب کرکے انہیں باہم ملا دیتا ہے۔ اس میں ایک الگ سے نائٹ موڈ بھی ہے۔ یہ فون مڈ نائٹ گرین، اسپیس گرے، سلور اور گولڈ میں پیش کیا جائے گا۔

یہ دونوں آئی فونز پانی سے بچاؤ کے لیے آئی پی 68 سرٹیفائیڈ (4 میٹر، 30منٹ) ہیں۔ ایپل نے ان کیلئے حفاظتی کیس کا نیا برانڈ بھی متعارف کرایا ہے۔

ایپل آئی فون پرو کی قیمت 999 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔ آئی فون پرو میکس کے 64 جی بی اسٹوریج ورژن کی قیمت 1099 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔ ان کے پری آرڈر 13 ستمبر سے شروع ہونگے اور ان کی فروخت کا آغاز 20 ستمبر سے ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div