Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

ویرات کوہلی پر 12 لاکھ روپے جرمانہ

اپ ڈیٹ 27 اپريل 2018 08:46am

virat

بھارت کی قومی اور آئی پی ایل فرینچائز رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی پر 12 لاکھ بھارتی روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

چنئی سپر کنگز کے خلاف میچ میں انتہائی ناقص باؤلنگ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد انہوں نے اپنی ٹیم کی باؤلنگ کو مجرمانہ قرار دے دیا۔

بنگلور نے چنئی کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 206 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا تاہم 74 رنز پر 4 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کرنے کے بعد بھی اس ہدف کا دفاع کرنے میں ناکام رہے اور حریف کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی 34 گیندوں 70 رنز کی اننگز کی وجہ سے میچ سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ویرات کوہلی میچ میں شکست کا غم نہ بھول سکے تھے کہ ان پر سلو اوور ریٹ کی وجہ سے 18 ہزار ڈالرز یعنی 12 لاکھ بھارتی روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

رائل چیلنجرز کے کپتان کا کہنا تھا کہ جس انداز میں ہم نے گیند بازی کی وہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے، اس انداز میں رنز دینا ایک مجرمانہ فعل ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div