Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پاکستان کے مہنگے ترین فٹبالر کی عراق میں دھوم

اپ ڈیٹ 24 اپريل 2019 04:42am

Untitled-1

پاکستان کے مہنگے ترین فٹبالر کلیم اللہ نے عراق میں دھوم مچادی، کلیم اللہ النجف فٹبال کلب کے واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں، جن کا کہنا ہے کہ ملک میں فٹبال سیاست کی بھینٹ چڑھ چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف فٹبالر کلیم اللہ عراقی لیگ کھیلنے کے لئے عراق میں موجود ہیں، اور اس وقت عراق کے نجف فٹبال کلب کی نمائندگی کررہے ہیں، کلیم اللہ النجف فٹبال کلب کے واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں۔

کلیم اللہ نے کہا عراق میں مجھے خوف و خطرہ لاحق نہیں ہے، کرغستان، امریکا اور ترکی کے بعد اب عراق آیا ہوں، یہاں پاکستان سے زیادہ اچھی فٹبال کھیلی جارہی ہے۔

پاکستانی فٹبالر کا کہنا تھا عراق لیگ سے مانچسٹر سٹی اور یوینٹس کلب کیلئے انتخاب ہوتا ہے، بدقسمتی سے ہمارے ملک میں فٹبال سیاست کی بھینٹ چڑھ چکی ہے، فیڈریشن میں کرسی کی جنگ نے فٹبال کو کافی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا ایونٹس میں عدم شرکت سے پاکستان کی رینکنگ مزید خراب ہوگئی۔ خیال رہے کلیم اللہ کا تعلق صوبہ بلوچستان کے علاقے چمن سے ہے، پاکستان کے انٹرنیشنل فٹبالر محمد عیسی ان کے چچازاد بھائی ہیں۔

ان کا کہنا تھا ان کے کریئر کی ابتدا میں محمد عیسی نے ان کی بہت حوصلہ افزائی کی تھی۔ کلیم اللہ سنہ 2014 میں پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان بنے تھے اور پاکستان کی جانب سے کلیم اللہ نے 2011 سے 25 میچ کھیلے ہیں اور چار گول کئے ہیں۔

کلیم اللہ نے 2015 کرغزستان کے فٹبال کلب ڈورڈئی سے کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا جو تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کا تھا، اس سے قبل کسی پاکستانی فٹبالر کے ساتھ کسی پروفیشنل کلب نے اتنی بڑی مالیت کا معاہدہ نہیں کیا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div