Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

رواں مالی سال ٹیکس ریونیو کا ہدف 750 ارب روپے مقرر

اپ ڈیٹ 10 دسمبر 2015 09:21am

imf1111111111

نیویارک :عالمی مالیاتی فنڈ نے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے لیے ٹیکس ریونیو کا ہدف ساڑھے سات سو ارب روپے مقرر کردیا، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو دسمبر میں تین سو چھیالیس ارب روپے ٹیکس جمع کرنا ہوگا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال اکتوبر سے نومبر کے دوران چار سو چوالیس ارب روپے ٹیکس وصول کیا، جبکہ آئی ایم ایف نے اکتوبر سے دسمبر دوہزار پندرہ کے لیے ریونیو کا ہدف سات سو پچاس ارب روپے مقررکیا ہے۔
ایف بی آر کو ہدف کے حصول کے لیے دسمبر میں تین سو چھیالیس ارب روپے ٹیکس جمع کرنا ہوگا۔ جس کے لیے ایف بی آر نے کوششیں تیز کردی ہیں، گذشتہ سہ ماہی میں بھی ایف بی آر کو ریونیو کے حصول میں چالیس ارب روپے خسارے کا سامنا تھا، جسے درآمدی اشیا پر ڈیوٹیز اور ٹیکسز کے نفاذ سے پورا کیا جا رہا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div