Aaj News

ہفتہ, مئ 11, 2024  
02 Dhul-Qadah 1445  

ملینیا ٹرمپ پر شرمناک الزام لگانا روزنامے کو مہنگا پڑ گیا

شائع 12 اپريل 2017 01:10pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

برطانوی روزنامہ بدھ کے روز ملینیا ٹرمپ کو حرجانہ اداکرنے کیلئے راضی ہو گیا ہے۔نیوز گروپ نے امریکی خاتونِ اول سے متعلق خبر شائع کی تھی اور ان کے ماضی پر کیچڑ اُچھالنے کی کوشش کی تھی۔

امریکی انتخابات کے دوران شائع ہونے والے ایک آرٹیکل میں روزنامے نے مستقبل کی خاتونِ اول کے ماڈلنگ کیریئر کے  حوالے سے شرمناک دعویٰ کیا تھا۔

ملینیاٹرمپ نے روزنامے پر 15کروڑ ڈالرز حرجانے کا دعویٰ دائر کردیاتھا ۔ملینیا کا مؤقف تھا کہ آرٹیکل چھپنے سے انہیں بزنس میں لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہوا۔

بدھ کے روز روزنامے اس معاملے پر معافی مانگی اور کہا کہ وہ اُس آرٹیکل کی تردید جاری کرے گا۔

روزنامے کا کہنا تھاکہ ہم ان کے نقصان کی قیمت ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

زرائع کے مطابق معاملات 30لاکھ ڈالرز سے کم میں طے ہو گئے ہیں۔

Business Insiderبشکریہ

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div