Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

کیا حج سیزن میں ایئر ٹیکسیاں اُڑیں گی؟ سعودی حکومت کا بڑا اعلان

دنیا بھر کی نظریں سعودی عرب پر ٹِک گئیں ، حج سیزن میں ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک کا شعبہ انتہائی اہم ہوتا ہے
اپ ڈیٹ 11 مئ 2024 12:04pm

سعودی حکومت نےعازمینِ حج کے لیے ڈرون اور اُڑنے والی ٹیکسیاں لانے کا اعلان کردیا۔

وزیر ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروس انجینئرصالح الجاسر نے کہا ہے کہ حج سیزن میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی جائیں گی تاکہ عازمین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو مزید بلند کیا جائے۔

حج کس طرح ادا کیا جاتا ہے

انجینئرالجاسر نے مزید کہا کہ حج سیزن میں ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک کا شعبہ انتہائی اہم ہوتا ہے۔ دنیا بھر کی نظریں سعودی عرب پر ہوتی ہیں اس لئے حج و عمرہ کے سیزن کے دوران عازمین کی خدمت اور آسانی فراہم کرنے کے لیے یہ سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

و زیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ آخری عازم حج کے سعودی عرب سے روانہ ہونے تک خدمات کا سلسلہ جاری رکھا جاتا ہے پہلے عازم حج کے مملکت آنے کے ساتھ ہی حج سیزن کے آغاز ہو جاتا ہے اور وزارت کے اہلکار مستعد ہوجاتے ہیں۔

روڈ ٹو مکہ کراچی پراجیکٹ: پاکستان عازمین حج کیلئےسعودی عرب کی بڑی سہولت

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ برس حج سیزن میں وزارت نقل وحمل نے 38 ہزار اہلکاروں پر مشتمل گرینڈ فورس کے ذریعے حج آپریشن کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

Hajj

Hajj 2024

SAUDI MINSTRY OF HAJJ

hajj Flight Operation

Hajj Season

HAJJ PILGRIMAGE

HAJJ OPERATION