Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر امریکی سینیٹر خوش، ایران میں بھی جشن؟

غیر ملکی سوشل میڈیا صارفین نے امریکی سینیٹر کو آڑے ہاتھوں لے لیا
اپ ڈیٹ 20 مئ 2024 05:27pm
تصویر بذریعہ: اے ایف پی
تصویر بذریعہ: اے ایف پی

ایرانی صدر سمیت اعلیٰ عہدیداران کی ہیلی کاپٹر حادثے میں اموات جہاں دنیا بھر میں افسردگی کی لہر پیدا کر رہی ہے، وہیں امریکی سینیٹر کی خوشی پر سوشل میڈیا صارفین بھی پھٹ پڑے ہیں۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی وفات پر امریکی سینیٹر رک اسکاٹ کی جانب سے ایکس پر ردعمل دیا گیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔

امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ ’اگر ایرانی صدر کی وفات ہو گئی ہے تودنیا اب محفوظ اور اچھی جگہ ہے۔

امریکی سینیٹر کا ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ شخص ایک دہشتگرد تھا۔

جبکہ امریکی سینیٹر کا اپنے دعوے میں کہنا تھا کہ ان سے کوئی محبت نہیں کرتا تھا اور نہ ہی کوئی ان کی عزت کرتا تھا، انہیں کوئی یاد نہیں کرے گا۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق، ایران میں 5 روزہ سوگ کا اعلان

جبکہ امریکی سینیٹر رک اسکاٹ کا ایرانی عوام کو مخاطب کرکے کہنا تھا کہ مجھے سچی امید ہے کہ ایرانی عوام کے پاس ایک اچھا موقع ہے کہ وہ اپنے ملک کو ڈکٹیٹرز سے واپس لیں۔

واضح رہے رک اسکاٹ 2019 میں ریاست فلوریڈا سے امریکی سینیٹر منتخب ہوئے تھے، جبکہ رک امریکی اٹارنی بھی رہ چکے ہیں اورامریکہ کی کاروباری شخصیات میں شامل ہیں۔

ایرانی صدر کے حادثے سے ایک دن قبل آزربائیجان کے صدر کا حیران کن بیان وائرل

اسی پوسٹ پر صارف ڈینی کی جانب سے امریکی سینیٹر کی نظریں فلسطین کی جانب کرنے کی کوشش کی گئی، اور کہنا تھا کہ رک تمہارے ہاتھوں پر ہزاروں فلسطینیوں کا خون موجود ہے۔ جس حکومت کا تم حصہ ہو، اس کے ہاتھ لاکھوں عراقیوں، شامیوں، لیبیوں اور یوکرینیوں سے رنگے ہوئے ہیں۔

موت سے قبل مریضوں کے آخری 3 الفاظ کیا ہوتے ہیں؟ نرس کا انکشاف

جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ میں سوچ رہی ہوں کیا آپ یہی سب کچھ نیتن یاہو کے بارے میں کہیں گے؟ نیتن یاہو ایک شیطان انسان ہے وہ ایک دہشتگرد ہے۔

ایک اور صارف نے نیتن یاہو کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ وجوہات کی بنا پر میں نیتن یاہو کا سوچنے پر مجبور ہو گیا ہوں۔

ایرانی صدر کی وفات پر جشن؟ بھارتی میڈیا کا دعویٰ

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پر جہاں پوری عالمی برادری سوگوار ہے وہیں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حیران کن طور پر ایران کے چند مقامات پر ان کی وفات کا جشن منایا گیا۔

بھارتی میڈیا نے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد گذشتہ رات ایرانی شہریوں کی جانب سے آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر ان کے خلاف میمز بھی شئیر کی گئیں۔

جب کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی اطلاعات کے بعد تہران اور مشہد کے مرکزی چوکوں پر سینکڑوں کی تعداد میں افراد صدر ابراہیم رئیسی کی حفاظت کے لیے دعا کرنے کے لیے جمع ہوئے۔

مگر بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر درجنوں ویڈیوز اور رپورٹس سامنے آئیں جن میں ایرانیوں کو اس افسوسناک واقعے پر جشن مناتے دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر متعدد ایرانی تارکین وطن کو بھی اس حادثے پر مذاق اُڑاتے اور میمز شیئر کرتے دیکھا گیا۔

social media

America

US Senators

Iran Helicopter Crash

IRANI PRESIDENT HELLICOPTER CRASH