Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

موت سے قبل مریضوں کے آخری 3 الفاظ کیا ہوتے ہیں؟ نرس کا انکشاف

مریض کو آخری وقت میں لینے اس کے پیارے آتے ہیں
اپ ڈیٹ 19 مئ 2024 12:31pm
تصویر بذریعہ: بائیں طرف، نرس جولی/انسٹاگرام/ دائیں طرف تصویر بذریعہ انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: بائیں طرف، نرس جولی/انسٹاگرام/ دائیں طرف تصویر بذریعہ انٹرنیٹ

انسان کے آخری وقت میں اس کے ساتھ کیا ہوتا ہے اور مریض آخری وقت میں کیا بول رہا ہوتا ہے، یہ تجسس اکثر سوشل میڈیا صارفین کو ہوتا ہے۔

تاہم اب ایک نرس کی جانب سے ایسا ہی انکشاف کیا گیا ہے، جو کہ سوشل میڈیا صارفین سمیت سب کئی افراد کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

ڈیلی اسٹار کی جانب سے پبلش کی گئی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک اسٹار اور نرس جولی کی جانب سے ٹک ٹاک ویڈیو میں انکشاف کیا گیا ہے۔

1 اعشاریہ 5 ملین فالوورز والی ٹک ٹاکر اور نرس کی جانب سے موت کے منہ میں جانے والوں کے ساتھ اپنے تجربے کے بارے میں اظہار خیال کیا گیا ہے۔

40 لاکھ روپے میں مردہ شخص زندہ، جدید ٹیکنالوجی موت کو ہرا سکتی ہے؟

ویڈیو میں نرس نے بتایا کہ انہوں نے اپنے مریضوں کو دیکھا جنہوں نے اپنے مرحوم پیاروں کو آخری وقت میں روح کی صورت میں دیکھا۔

جولی نے انکشاف کیا کہ مریض کے مرحوم فیملی ممبران مریض کو اکثر جب دکھائی دیتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ’وہ گھر آ رہے ہیں‘۔

موت سے پہلے جانور گول دائرے میں کیوں گھومتے ہیں؟ دلچسپ سائنسی انکشاف

جولی کے مطابق عام طور پر جو جملہ موت کے منہ میں جانے والے مریضوں کی جانب سے ادا کیا جاتا ہے وہ ہے ’آئی لوو یو‘ یا مریض آخری وقت میں اپنے والدین کو یاد کر رہا ہوتا ہے جو کہ پہلے ہی انتقال کر گئے ہوتے ہیں۔

موت کے صحرا میں بدترین درجہ حرارت ریکارڈ، کتنی گرمی تھی؟ 629

جبکہ موت کی علامتیں بھی جولی کی جانب سے بتائی گئی ہیں، نرس کے مطابق قدرتی بیماری کے باعث انتقال کر جانے والے مریضوں کو سانس لینے میں مشکل، جلد کے رنگ میں تبدیلی، پہچاننے کی صلاحیت کم ہو جانا، بخار جیسی شکایت کا سامنا ہوتا ہے۔

موت سے چند دن اور چند گھنٹوں قبل تک مریض کو سانس لینے کا طریقہ کار بھی تبدیل ہو جاتا ہے، اس کا یہ انداز دوسرے لوگوں کو بھی باقاعدہ محسوس ہو رہا ہوتا ہے۔

death

Patients

nurse

last moment