Aaj News

اتوار, اکتوبر 13, 2024  
09 Rabi Al-Akhar 1446  

مارک زکربرگ کی’ گولڈ چین’ کے پیچھے چھپا اہم راز سامنے آگیا

سونے کی چین ان کے اہلخانہ کے لیے بہت اہم ہے، سی ای او میٹا
شائع 26 جولائ 2024 09:43pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ اکثر سونے کی چین پہنے نظر آتے ہیں جس حوالے سے انہوں نے انکشاف کیا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران مارک زکربرگ نے انکشاف کیا کہ وہ سونے کی چین کا استعمال نمائشی طور پر نہیں کرتے بلکہ دراصل یہ ان کے اہلخانہ کے لیے بہت اہم ہے۔

15 کروڑ قیمت: مارک زکربرگ آننت امبانی کی گھڑی کو تکتے رہے

مارک نے انکشاف کیا کہ اس سونے کی چین میں ایک دعا لکھی ہے جو وہ روزانہ رات کو اپنی بیٹیوں کو پڑھ کر سناتے ہیں۔

میٹا کے سربراہ کے مطابق سونے کی چین پر لکھی گئی یہ ایک یہودی دعا ہے جو ہمت اور اچھی صحت کے لیے کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سونے کی چین بنانے کے لیے میں نے ایک ڈیزائنر کے ساتھ مل کر کام کیا تاکہ میں اسے اپنی بیٹیوں کو سونے سے قبل پڑھ کر سنا سکوں۔

خیال رہے مارک زکربرگ تین بیٹیوں کے والد ہیں۔

Mark Zuckerburg

revealed

gold chain