Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

مودی کے سیاسی حریف اروند کیجریوال کی ضمانت پر رہائی کا حکم

کیجریوال کی گرفتاری کو حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے تیار کی گئی "سیاسی سازش" قرار دیا گیا تھا
شائع 10 مئ 2024 03:13pm

بھارت کی اعلیٰ ترین عدالت نے وزیراعظم نریندرمودی نے ناقد اور اپوزیشن لیڈراروند کیجریوال کو ضمانت پررہا کرنے کا حکم دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے ”اے ایف پی“ کے مطابق دارالحکومت دہلی کے وزیر اعلی اور انتخابات میں مودی کے خلاف مقابلہ کرنے کے لیے بنائے گئے اپوزیشن اتحاد کے ایک اہم رہنما اروند کیجریوال کو طویل عرصے سے جاری بدعنوانی کی تحقیقات کے سلسلے میں مارچ میں حراست میں لیا گیا تھا جس ایک مقصد انہیں انتخابی مہم سے دور رکھنا بھی تھا۔

ان کے ایک ساتھی نے انتخابات سے ایک ماہ قبل کیجریوال کی گرفتاری کو حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی طرف سے تیار کی گئی ”سیاسی سازش“ قرار دیا تھا۔

سپریم کورٹ کے جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا نے ریمارکس دیے کہ اروند کیجریوال 6 ہفتے کے انتخابات میں ووٹنگ کے آخری دن یعنی یکم جون تک حراست سے باہر آسکتے ہیں۔

اروند کیجریوال کی حکومت پر بدعنوانی کا الزام لگایا گیا تھا جب انہوں نے 2021 میں شراب کی فروخت کو آزاد کرنے اور اس شعبے میں سرکاری منافع چھوڑنے کی پالیسی کو نافذ کیا۔

اس پالیسی کو آئندہ برس واپس لے لیا گیا تھا لیکن لائسنسوں کی مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کے نتیجے میں کیجریوال کے دو اعلیٰ حلیفوں کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔