Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پرویزخٹک کے خلاف تحریک التواء خیبر پختونخوا اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع

اپ ڈیٹ 07 اگست 2017 10:14am
فائل فوٹو فائل فوٹو

پشاور:وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے خلاف تحریک التواء خیبر پختونخوا اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادی گئی۔

پیر کو پرویز خٹک کے خلاف تحریک التواء ایم پی اے ضیاء اللہ آفریدی کی طرف سے اسمبلی سیکٹریٹ میں جمع کرائی گئی۔

تحریک التوا ء میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے اپنے ایک بیان میں ہارس ٹریڈنگ کااعتراف کیا ہے،وزیراعلیٰ کے ارکان کی خرید وفروخت سےمتعلق اعتراف کی خبر تمام اخبارات میں چھپی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ 75اراکین کی حمایت حاصل ہے،تحریک انصاف اور اتحادیوں کی تعداد68ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن ارکان کی خریدوفروخت ہوئی ان کے نام اور قیمت بتائی جائے،عمران خان وضاحت کریں ،پرویزخٹک کی خرید وفروخت کی حمایت کرتےہیں۔

تحریک التوا ء میں اعلیٰ عدلیہ اورالیکشن کمیشن سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ معاملے کا نوٹس لی اور وزیراعلیٰ پرویزخٹک کو اس اقدام پرنااہل قرار دیا جائے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div