Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ کا اجراء، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا گرفتار

نجیب اللہ کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا
شائع 26 اپريل 2024 03:14pm
فوٹو۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔ فائل

افغان شہریوں کوغیرقانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کا اجراء کرنے کے الزام میں ایف آئی اے نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا نجیب اللہ کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کرلیا۔

اسپیشل جج سنٹرل اسلام آباد نے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کی جس کے بعد وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے ملزم کو گرفتار کیا۔

نجیب اللہ بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا آفس بلیو ایریا اسلام آباد میں تعینات تھا۔

ملزم کے خلاف اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں مقدمہ درج تھا۔

گرفتار ملزم افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث تھا۔

نجیب اللہ نے مبینہ طور پر افغان شہریوں کو 250000 روپے فی کس کے عوض نادرا شناختی کارڈ جاری کیے۔

afghanistan

NADRA

Illegal immigrants

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div