Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

صدارتی انتخاب:آصف زرداری کی تمام جماعتوں سے رابطے کی ہدایت

شائع 27 اگست 2018 10:30am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارٹی وفد کو صدارتی انتخاب کیلئے تحریک انصاف سمیت تمام جماعتوں سے رابطے کی ہدایت کی ہے۔

پیر کو زرداری ہاؤس اسلام آباد میں سابق صدر آصف زرداری کی زیرصدارت پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس ہوا،جس میں صدارتی انتخاب اور سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان کے صدارتی امیدوار بننے پر تشویش کا اظہار کیا ۔

اجلاس میں شریک رہنماؤں نے مؤقف اختیار کیا کہ مولانا فضل الرحمان تو پیپلز پارٹی کے مؤقف کے حامی اور وکیل تھے، وہ خود کس طرح امیدوار بن گئے۔

آصف زرداری نے اجلاس کے دوران کہا کہ اعتزاز احسن ہی پیپلز پارٹی کے صدارتی امیدوار ہیں اس لئے ان کیلئے تحریک انصاف سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں سے رابطہ کیا جائے۔

یاد رہے کہ 4 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کیلئے اپوزیشن اتحاد مشترکہ صدارتی امیدوار لانے میں ناکام ہوگیا اور پیپلز پارٹی کی جانب سے اعتزاز احسن کے نام پر ڈٹے رہنے کے بعد دیگر حزب اختلاف کی جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کو نامزد کردیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div