Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

سولر پینل پر ٹیکس لگانے کا مشورہ عمر شریف نے حکومت کو کیسے دیا ؟

عمر شریف کی اسٹیج شو کی کلپ وائرل ہو گئی
شائع 30 اپريل 2024 12:33am

گھریلو یا کمرشل سولرپینل لگانے والوں سے فی کلو واٹ 2 ہزار روپے ٹیکس وصول کرنے کی تجویزعمرشریف نے حکومت کو کیسے دی ۔ عمر شریف کی اسٹیج شو کی کلپ وائرل ہو گئی۔

وائرل کلپ میں عمر شریف اپنے ساتھی فنکاروں سے کہہ رہے ہیں کہ میں حکومت کو مشورہ دیتا ہوں کہ دھوپ پر ٹیکس لگائیں، کیونکہ دھوپ فر ی کی نہیں ہے ۔

عمر شریف نے یہ بھی کہا کہ آکسیجن پر بھی ٹیکس لگایا جائے ، یہی نہیں کامیڈی کے دنیا کے بے تاج بادشاہ نے حکومت کو بارش پر ٹیکس لگانے کی بھی تجویز دے دی ہے۔

سولرپینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز سامنے آگئی

عمر شریف کی ان منفرد تجاویز کے بعد عوام پریشان ہے کہ اگر حکومت نے ان کے بارے میں اگر سنجیدگی سے سوچ لیا تو ہمارا کیا ہوگا ؟

Solar panels

Solar Panel Price

Umar Shariff

Solar System Price

Tax On Solar Panel