Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آباد سے کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں غائب

شائع 12 نومبر 2018 04:33am

Untitled-1

اسلام آباد: ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر اسلام آباد سے کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں غائب کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ضبط کی گئی گاڑیاں افسران اور اہم شخصیات کو تحفے میں دے دی گئیں، چیف کمشنر نے ایک سال کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

ذرائع نے آج نیوز کو بتایا کہ گاڑیاں سیزر اینڈ ڈسپوزل رولز کے تحت گاڑیاں ضلعی انتظامیہ کے افسران، وزارت داخلہ کے عہدیداران اور دیگر اہم شخصیات کو تحفے میں دی گئیں۔ ضبط شدہ گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹ لگا کر انہیں ذاتی استعمال میں لایا جا رہا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ چیف کمشراسلام آباد عامرعلی احمد نے ایکسائز حکام سے گزشتہ ایک سال میں ضبط کی گئی گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔

چیف کمشنر نے گاڑیوں کی ڈسپوزل طلب کرتے ہوئے متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔ صارفین کی شکایات کے لئے فوری طور پر شکایات مینجمنٹ سسٹم شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

صارفین کو گاڑیوں کی رجسٹریشن اورڈسپوزل بارے بروقت مطلع کرنے کے لئے ایس ایم ایس سسٹم متعارف کرانے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div