Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

کراچی: سفید کرولا گینگ سرگرم، پولیس وردی پہن کر امریکا سے آئی خاتون کو لوٹ لیا

پولیس نے مقدمے میں ڈکیتی کی دفعات کے بجائے چوری کی دفعات لگا دیں
شائع 26 اپريل 2024 08:36am
علامتی تصویر/ فائل
علامتی تصویر/ فائل

کراچی میں پولیس کی وردیوں میں ملبوس ڈاکؤوں نے امریکا سے کراچی پہنچے والی خاتون کو لوٹ لیا۔ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں ڈکیتی کی دفعات کے بجائے چوری کی دفعات لگا دیں۔

واردات نارتھ ناظم آباد بلاک جی میں پیش آئی۔ خاتون بیٹی سے ملاقات کے لئے امریکا سے رات گئے کراچی پہنچی تھی۔

ملزمان خاتون سے 4 ہزار امریکی ڈالر ، قیمتی موبائل، طلائی زیورات اور دستاویزات چھین کر فرار ہوگئے۔

واقعہ کا مقدمہ متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں حیدری مارکیٹ تھانے میں درج کیا گیا۔

پولیس نے مقدمے میں ڈکیتی کی دفعات کے بجائے چوری کی دفعات لگا دیں، مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان سفید کرولا اور دوسری گاڑی میں سوار تھے۔

یاد رہے کہ پولیس نے خوف کی علامت سمجھنے والے سفید کرولا گینگ کے خاتمے کا بھی دعوی کر رکھا ہے۔

تاہم سفید کرولا میں سوار ملزمان نے امریکا سے آئی خاتون کا ائیرپورٹ سے پیچھا کیا اور حیدری کے قریب وارادت کی۔ پولیس وردی پہنے ملزمان نے گاڑی کی تلاشی کے دوران واردات کر ڈالی۔

مدعی کے مطابق ملزمان اسلحہ دکھاتے ہوئے تلاشی کے نام پر حساس ادارے کا نام استعمال کرتے رہے۔

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس نے حاصل کرلی ہے۔

karachi

Karachi Police

Karachi Street Crimes

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div