Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

کرک میں مسافر کوچ اور پک اپ میں تصادم،14 افرادجاں بحق

اپ ڈیٹ 06 فروری 2019 10:49am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کرک:کرک میں انڈس ہائی وے پرمسافر کوچ اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں 14افراد جاں بحق جبکہ 4زخمی ہوگئے۔

بدھ کو کرک میں قیامت کی جھلک،مسافر زندہ جل گئے ،انڈس ہائی وے پر ٹانک سے پشاور جانے والی کوچ اور پک اپ میں تصادم ہوا جس سے آگ لگ گئی،جھلس کر 14افراد زندہ جل گئے،جبکہ 4شدید زخمی ہوگئے۔

آگ لگنے سے کوچ مکمل طور پر تباہ ہوگئی،مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوششیں کیں اور گاڑی کے دروازے کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال کرک منتقل کیا،جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق لاشوں کے جھلس جانے کی وجہ سے شناخت انتہائی مشکل ہے۔

امدادی ٹیموں کے تاخیر سے پہنچنے پرمقامی افراد نے ضلعی انتظامیہ کیخلاف احتجاج کیا اور انڈس ہائی وے پر ٹریفک بلاک کردیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div