Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

چوتھا ون ڈے :ویسٹ انڈیز کو انگلینڈ کے ہاتھوں 29رنز سے شکست

اپ ڈیٹ 28 فروری 2019 07:54am
فائل فوٹو فائل فوٹو

سینٹ جارج:کرس گیل کی 162رنز کی دھواں دھار اننگز کے باوجود ویسٹ انڈیز انگلینڈ کیخلاف چوتھا ون ڈے 29رنز سے ہار گیا، گیل نے 55 گیندوں پر سنچری بنائی۔

سینٹ جارج میں انگلینڈ نےپہلے بیٹنگ کی،کپتان اوئن مورگن اورجوزبٹلرکی سنچریوں کی بدولت6وکٹ پر418کا مجموعہ بنایا،مورگن 103اوربٹلرنے150رنزاسکورکئے۔

ہدف کےتعاقب میں ویسٹ انڈیزکی 2وکٹیں جلد گرگئیں،پھرکرس گیل کا پاورشو شروع ہوا۔

کرس گیل نے 55گیندوں پرسنچری داغ دی،162رنزکی اننگزکےدوران 14 چھکے اور11چوکےبھی لگائے۔

گیل نے ون ڈے میں 10ہزاررنزمکمل کرلئے،انٹرنیشنل کرکٹ میں 500چھکے لگانے والےپہلےبیٹسمین بن گئے۔

میزبان ٹیم 48 اوورزمیں 389رنزپرآؤٹ ہوگئی،عادل رشید نے5اورمارک ووڈ نے4وکٹیں حاصل کیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div