Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
29 Shawwal 1445  

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کی رونمائی کل لاہورمیں ہوگی

پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پانچواں اور آخری میچ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا
شائع 26 اپريل 2024 07:53pm

دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کی رونمائی کل لاہورمیں ہوگی۔ ٹرافی کو سہ پہر میں میڈیا سیشن کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رکھا جائے گا۔

پاک نیوزی لینڈ کے آخری ٹی ٹوئنٹی کےدوران میگا ایونٹ کی اس ٹرافی کا قذافی اسٹیڈیم کا چکر بھی پروگرام کا حصہ ہے ۔

ہفتے کی صبح لاہور کے تاریخی مقامات کا ٹور بھی پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں اسلام آباد کے بعد ایبٹ آباد میں ٹرافی کا ٹور شامل تھا۔

اسلام آباد کے تفریح مقامات پر ٹرافی کے ساتھ فینزنے تصاویر اور سلیفیاں بھی بناکر ان لمحات کو یادگار بنایا۔

آئی سی سی ورلڈکپ کا میلہ دو جون سے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہورہا ہے۔ کرکٹ فینز نو جون کو نیو یارک میں شیڈول پاک بھارت کا میچ کا بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔

پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

دوسری جانب پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی سیریز کا پانچواں اور آخری میچ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا، مہمان ٹیم کو سیریز میں دو ایک سے برتری حاصل ہے جبکہ ٹیم پاکستان سیریز بچانے کی جنگ لڑے گی۔

پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

چوتھے میچ میں شکست کے بعد شاہینوں نے ٹریننگ کرنے کے بجائے ہوٹل میں آرام کا فیصلہ کیا تھا جبکہ لاہور میں جمعے کی شام ہونے والی بارش سے بلیک کیپس کا آپشنل ٹریننگ سیشن بھی منسوخ کردیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے ہفتے کو لاہور میں بارش کی پیشگوئی کی ہے بارش سے میچ متاثر ہونے کا امکان ہے ۔پاک نیوزی لینڈ ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا آخری میچ ہفتے کی رات ساڑھے سات بجےقذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔

محمد رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی

مہمان ٹیم نے چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں چار رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز میں دو ایک سے برتری حاصل کر رکھی ہے

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 43 ٹی ٹونٹی میچز کھیلےجا چکے ہیں، پاکستان بائیس اور نیوزی لینڈ انیس میچز جیت چکا ہے جبکہ دو میچز بے نتیجہ رہے ہیں۔

ICC

lahore

t20 series

ICC T20 World Cup

Pakistan vs New Zealand

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div