Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

اذلان شاہ ہاکی کپ: سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور جاپان کے میچ کا کیا نتیجہ رہا

آخری لمحات میں گول کی بدولت گرین شرٹس پہلی پوزیشن پر برقرار
شائع 07 مئ 2024 05:28pm

اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان اور جاپان کا میچ سنسنی خیزمقابلے کے بعد ایک ایک گول سے برابر ہوگیا، میچ کے آخری لمحات میں گول کی بدولت گرین شرٹس پہلی پوزیشن پر برقرار ہے۔

ملاٸیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری اذلان شاہ ہاکی کپ میں جاپان کیخلاف تیسرے میچ میں جاپان نے تیسرے کوارٹر میں پنالٹی کارنر پر گول کرکے سبقت حاصل کی۔

اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی

اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستانی ٹیم کی جیت سے میچ کی شروعات

میچ کو برابر کرنے کے لیے پاکستان نے متعدد کوششیں کی لیکن اس میں کامیاب نہ ہوسکی جس پر میچ ختم ہونے سے 2 منٹ پہلے پاکستان کو چوتھا پنالٹی کارنر ملا جس پر رانا وحید اشرف نے گول کرتے ہوے میچ کو 1-1گول سے برابر کردیا جو میچ کے اختتام تک رہا۔

گرین شرٹس چوتھے میچ میں کل کینیڈا سے مد مقابل ہوں گے، اس سے پہلے ایونٹ میں گرین شرٹس نے ملاٸیشیا اور کوریا کو شکست دی تھی۔

پاکستان

Japan

Malaysia

Azlan Shah Hockey Cup

Ipoh