Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

محمود خان کاپارٹی کو سپورٹ نہ کرنے والوں کیخلاف  کارروائی کا عندیہ

اپ ڈیٹ 22 جولائ 2019 10:37am
فائل فوٹو فائل فوٹو

پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پارٹی کو سپورٹ نہ کرنے والوں کیخلاف  کارروائی کا عندیہ دے دیا ۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کی پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا کہ 20جولائی کو تاریخ رقم ہوئی،انتخابات کے روز انضمام کا مرحلہ مکمل ہواجس میں قبائلی عوام نے ثابت کیا کہ وہ جمہوریت کا حامی  اور امن پسند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے انتخابات میں کوئی مداخلت نہیں کی،اگر ہم مداخلت کرتے تو نتائج کچھ اور ہوتےلیکن اس کے باوجود سب سے زیادہ ہماری پارٹی نے نشستیں جیت لی۔

محمود خان نے نومنتخب ایم پی ایز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آزاد امیدواروں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور انہیں  شمولیت کی دعوت بھی دی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اقرار کیا کہ ہمارے کچھ امیدوار آزاد کھڑے ہوئے جس سے ہمیں نقصان ہوا ،پورے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں جن لوگوں نے پارٹی کو سپورٹ نہیں ان کیخلاف کارروائی ہوگی۔

انہوں نے قبائلی اضلاع کے نمائندوں کو کابینہ میں نمائندگی دینے کا بھی عندیہ دے دیا ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div