Aaj News

جمعہ, اکتوبر 11, 2024  
07 Rabi Al-Akhar 1446  

پاکستان اور ایران کے دوطرفہ مضبوط تعلقات ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

چین پاکستان تجارتی راہداری پر کام جاری ہے، ممتاز زہرا بلوچ
شائع 26 اپريل 2024 11:55am
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ

پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے دوطرفہ مضبوط تعلقات ہیں۔ چین پاکستان تجارتی راہداری پر کام جاری ہے۔

ہفتہ وار بریفنگ میں ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان اور ایران نے انسداد دہشتگردی اسمگلنگ کےخلاف تعاون کا اعادہ کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہیں، غزہ میں جاری نسل کشی کا فوری خاتمہ ہونا چاہیے، فلسطینوں کی نسل کشی کی عالمی سطح پر تحقیقات ہونی چاہیے۔

ترجمان نے کہا کہ جموں کشمیر متنازع علاقہ ہے، مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی رائے کے مطابق ہونا چاہیے۔

China Pakistan Economic Corridor

USA

Iran Pakistan Trade