Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں مزید8روز کی توسیع

اپ ڈیٹ 08 اگست 2019 10:23am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:احتساب عدالت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 8 روز کی توسیع کردی۔

آصف زرداری کی نیب سوال نامہ پرمشاورت کیلئے وکیل سے ملنے کی استدعا ، عید پربچوں سے ملاقات کی اجازت کیلئے بھی درخواست ،عدالت نے فریال تالپورکا ایک روزہ ریمانڈ مںظورکیا

 جعلی بینک اکاؤنٹ ریفرنس میں گرفتار آصف زرداری اور فریال تالپورکو ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ۔

 ڈیوٹی جج طاہرمحمود نے کیس کی سماعت کی ، آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے عید کے موقع پرآصف زرداری کوبچوں سے ملاقات کی اجازت دینے کی استدعا کی ۔

آصف زرداری نے عدالت کو بتایاکہ نیب نے 40 سوالات پر مبنی سوال نامہ دیا ہے جواب کیلئے وکیل سے مشاورت کرنے کی اجازت دی جائے عدالت نے درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ دینے کا کہا ۔

نیب نے آصف زرداری کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی تو جج نے تفتیشی افسر سے پوچھا کہ آصف زرداری کا کتنا جسمانی ریمانڈ ہوچکا ریمانڈ کے پہلے اورآخری روزکی ڈائری دکھائی۔

تفتیشی افسرنے بتایاکہ آصف زرداری کا 58 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہوچکا مکمل ڈائری فراہم کرنے کیلئے وقت دیا جائے گا ۔

جج نے آخری 10روزہ ریمانڈ سے متعلق ہونے والی ڈویلپمنٹ رپورٹ طلب کرلی ۔

احتساب عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے آصف زرداری کے ریمانڈ میں مزید 8 روز کی توسیع کردی ۔

 دوسری جانب عدالت نے فریال تالپورکے ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کرتے ہوئے جمعے کو پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

وکیل فاروق ایچ نائیک نے سندھ اسمبلی اجلاس کیلئے راہداری ریمانڈ کی درخواست کی یادہانی کروائی تو جج نے کہا نیب کی استدعا سے زیادہ ریمانڈ نہیں دیا جا سکتا ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div