Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

اپوزیشن کی اے پی سی آج ہوگی،مسئلہ کشمیر کی صورتحال پر غور ہوگا

اپ ڈیٹ 19 اگست 2019 07:55am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی )آج صبح 11بجے ہوگی، اے پی سی میں مسئلہ کشمیرکی  صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

  اپوزیشن جماعتوں آل پارٹیز کانفرنس آج صبح 11بجے چک شہزاد میں سینیٹر طلحہ محمود کے فارم ہاؤس پرہوگی، اے پی سی کی صدارت امیر جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان کریں گے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔

اے پی سی میں بھارت کی جانب سے آئین میں ترمیم کے بعد سے کشمیر  میں پیدا ہونے والی صورت حال اور  مسئلہ کشمیر پر اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ حکمت عملی طے کی جائے گی جبکہ چیئرمین سینٹ کے انتخاب میں ناکامی کے بعد سے پیدا ہونے والی صورت حال کاُجائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق  اے پی سی میں اپوزیشن جماعتیں  مشترکہ طور پر  آئندہ کی حکمت عملی طے کریں گے۔

اے پی سی میں بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف شرکت نہیں کرسکیں گے،بلاول بھٹو زرداری اسکردو کے دورہ پر روانگی کے باعث جبکہ شہباز شریف کمر کے درد کے باعث شرکت نہیں کرسکیں گے۔

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے اے پی سی میں شرکت کیلئے وفود تشکیل دے دیئے۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے خواجہ آصف، احسن اقبال اور ایاز صادق شرکت کریں گے جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے یوسف رضا گیلانی، نیر بخاری اور فرحت اللہ بابر شرکت کریں گے۔

اے این کی طرف سے اسفند یار ولی اور میاں افتخار شرکت کریں گے،پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کی طرف سے محمود خان اچکزئی شرکت کریں گے۔

جمیعت علماء پاکستان کی جانب سے علامہ اویس نورانی شرکت کریں گے،، قومی وطن پارٹی کی جانب سے آفتاب احمد شیرپاؤ شرکت کریں گے۔

اے پی سی میں جمیعت اہل حدیث کے رہنماؤں سمیت اپوزیشن کے دیگررہنما بھی شرکت کریں گےجبکہ اے پی سی میں حریت رہنماء بھی خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔

آل پارٹیز کانفرنس کے دو سیشن ہوں گے،پہلے سیشن میں حریت رہنماؤں کی جانب سے اے پی سی کے شرکاء کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی جبکہ دوسرے سیشن میں تمام اپوزیشن جماعتیں اپنا مشترکہ لائحہ عمل طے کریں گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div