Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

'کنٹرول لائن پارکرنے کی کوشش بھارتی بیانیہ کی تصدیق ہوگی'

شائع 05 اکتوبر 2019 07:31am
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کسی کی بھی جانب سے آزاد کشمیر سے کنٹرول لائن پار کرنے کی کوئی بھی کوشش بھارتی بیانیہ کی مدد کرے گی۔ وہ بیانیہ جس کے ذریعے پاکستان پر 'اسلامی دہشت گردی'  کا الزام لگا کر ظالمانہ بھارتی قبضے کےخلاف اہل کشمیر کی جائز جدوجہد سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

وزیر اعظم نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کسی کی بھی جانب سے آزاد کشمیر سے کنٹرول لائن پار کرنے کی کوئی بھی کوشش بھارتی بیانیہ کی مدد کرے گی۔بھارت کو مقبوضہ کشمیر کے عوام پر مزید ظلم و ستم ڈھانے اور کنٹرول لائن کے پار حملہ کرنے کا جواز گھڑنے کا موقع بھی ملے گا۔

انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر کے عوام مقامی طور پر تحریک آزادی کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر آزادکشمیر کے عوام کے غم و غصہ کو سمجھتے ہیں لیکن کنٹرول لائن پار کرنے کی کوشش بھارت کو کشمیری عوام کی جدوجہد سے دنیا کی توجہ ہٹانے کا موقع بھی فراہم کرے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div