Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

خیبر پختونخوا کابینہ میں رد و بدل اور توسیع کا امکان

چار پانچ معاونینِ خصوص لیے جائیں گے، 2 مشیر کارکردگی کی بنیاد پر فارغ بھی کیے جاسکتے ہیں، ذرائع
شائع 26 اپريل 2024 03:51pm

خیبر پختونکوا کابینہ میں بہت جلد رد و بدل اور توسیع کا امکان ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے حالیہ ملاقات میں خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ نے کابینہ کے ارکان کی کارکردگی کے بارے میں رپورٹ ان کے سامنے رکھ دی۔

باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کے پی کابینہ میں چار سے پانچ معاونینِ خصوصی شامل کیے جائیں گے۔ ساتھ ہی ساتھ دو مشیر کارکردگی کی بنیاد پر فارغ بھی کیے جاسکتے ہیں۔ تمام وزرا اور مشیروں کی کارکردگی کے بارے میں رپورٹ مرکزی قیادت کو پیش کی جائے گی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو کارکردگی کی بنیاد پر کابینہ کے ارکان کے خلاف کارروائی کا اختیار دے دیا ہے۔

یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور نے تین دن قبل سابق وزیر اعظم سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں انہوں نے پارٹی کے امور کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا کابینہ کے ارکان کی کارکردگی پر بھی تبادلہ خیال کیا تھا۔

performance report

Ali Amin Gandapur

KPK CABINET

RESHUFFLE AND EXTENSION

INDUCTION OF SPECIAL ASSISTANTS

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div