Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

آرمی چیف کی زیر صدارت  تقریبا 7 گھنٹے طویل کور کمانڈرز کانفرنس

اپ ڈیٹ 10 دسمبر 2019 05:23pm

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت تقریباً 7گھنٹے طویل کور کمانڈر کانفرنس ہوئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ میں بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرِ صدارت کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی زیرِ صدارت اجلاس تقریباً سات گھنٹے تک جاری رہا۔

ترجمان فوج کے مطابق کانفرنس میں داخلی اور خارجی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ یاد رہے یہ روایت ہے کہ کور کمانڈرز کانفرنس کے بعد آئی ایس پی آر ایک مفصل پریس ریلیز جاری کرتا ہے لیکن اس بار ایسا نہیں ہوا۔ ترجمان فوج نے اب تک کانفرنس کی تفصیلات کے حوالے سے تفصیلی پریس ریلیز جاری نہیں کی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کل سہ پہر تین بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ میجر جزل آصف غفور کور کمانڈر کانفرنس کی بات چیت سے آگاہ کریں گے۔ ملکی سلامتی صورتحال، کشمیر اور دیگر اہم معاملات پر بھی ترجمان فوج بریفنگ دیں گے۔

https://youtu.be/qXbC6g1vEd8

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div