Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

پرویز مشرف کوسزا کا حکم ،ایم کیو ایم آج کراچی میں جلسہ کرے گی

اپ ڈیٹ 22 دسمبر 2019 11:07am
فائل فوٹو

کراچی:سابق صدر پرویز مشرف کو پھانسی کی سزا کے حکم کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم )کی جانب سے آج کراچی میں جلسہ کیا جائے گا۔

کراچی میں ایم کیو ایم ایک بار پھر میدان میں آگئی، سابق صدر پرویز مشرف کو سزاکے خلاف اپنا بھرپور احتجاج جلسہ کی صورت میں ریکارڈ کرائی گی۔

ایم کیو ایم کی جانب سے لیاقت آباد فلائی اوور پر جلسہ کا اعلان کیاگیا تھا جس کے لیے فلائی اوور پر تیاریاں کی جارہی ہیں ،ساونڈسسٹم لگادیا گیا ہےاوراسٹیج بھی تیار کیا جارہا ہے۔

لیاقت آباد فلائی اوور کے دونوں ٹریک پر ایم کیو ایم کے پارٹی جھنڈےلگائے گئے ہیں جبکہ فلائی اوور کے دونوں ٹریک کو پولیس نےٹریفک کے لیے بند کردیا ہے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل راستے کے کے لیے شہریوں کو ناظم آباد ،ایم اے جناح روڈ ، حسن اسکوائر جانے کے لیے فلائی اوور کے نیچےکی سڑک استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایم کیو ایم کی جانب جلسہ کا آغاز دوپہر  دو بجے کیا جائے گا، جلسہ سے ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div