Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی جرمن وزیرمملکت سے ملاقات

شائع 13 جنوری 2020 02:23pm

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے جرمن وزیرمملکت نے ملاقات کی۔جس میں باہمی دلچسپی اورعلاقائی سیکیورٹی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔جرمن وزیرنے اسپیکر قومی اسمبلی، سیکرٹری خارجہ سے بھی ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے جرمن وزیرمملکت نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اورعلاقائی سیکیورٹی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کوبڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔جرمن وزیرمملکت نے خطے میں امن واستحکام کےلئے پاکستان کے کردارکی تعریف کی۔

 جرمن سفارتخانے کے مطابق جرمنی کے منسٹرآف سٹیٹ فیڈرل فارن آفس نے 12اور13جنوری کو اسلام آباد کا دورہ کیا۔

جرمن وزیرنے اسپیکرقومی اسمبلی، سیکرٹری خارجہ سے سیاسی بات چیت کی۔جرمن وزیر نے پاکستان کےاسٹریٹجک کرداراجاگرکیا۔

جرمن سفارتخانہ نے کہاکہ جرمن وزیرنے قومی اسمبلی وسینیٹ کے اراکین سے بھی ملاقاتیں کیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div