Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

لاہور قلندرز پر جُرمانہ عائد

اپ ڈیٹ 24 فروری 2020 08:17am

لاہور: اسلام آباد یونائیٹڈ  اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں شکست کے بعد لاہور قلندرز پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

میچ کے دوران لاہور قلندرز نے مقررہ وقت سے دو اوورز کم کیے، لہٰذا پی ایس ایل کوڈ آف کنڈکٹ برائے کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کی شق 2.22 کے تحت لاہور قلندرز کی فائنل الیون میں شامل تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

قوانین کے مطابق اگر لاہور قلندرز کی ٹیم ٹورنامنٹ میں آئندہ سلو اوور ریٹ کی مرتکب پائی گئی تو اُس وقت ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

آن فیلڈ امپائرز رینمور مارٹینیز اور راشد ریاض، تھرڈ امپائر شوزب رضا اور فورتھ امپائر ناصر حسین نے سلو اوور ریٹ کے باعث لاہور قلندرز کو چارج کیا جس کے بعد میچ ریفری محمد انیس نے لاہور قلندرز پر جرمانہ عائد کیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div