Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

“گندم چینی بحران کے ذمہ داروں کیخلاف تفصیلی رپورٹ آنے پر کارروائی ہوگی”

اپ ڈیٹ 06 اپريل 2020 04:54am
فائل فوٹو

 

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان  کا کہنا ہے کہ گندم چینی بحران کے ذمہ داروں کیخلاف تفصیلی فرانزک رپورٹ آنے پر کارروئی ہوگی،رپورٹس آنے کے بعد کوئی بااثر لابی عوام کا پیسہ نہیں کھا سکے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وعدے کے مطابق گندم اور چینی کی قیمتوں میں اچانک اضافے کی تحقیقاتی رپورٹ بغیر ردوبدل اور ٹمپرنگ کیے پبلک کر دی گئی، ایسی رپورٹ پبلک کرنے کی پاکستان کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ  ماضی کے حکمرانوں میں اپنے مفاد اور مصلحتوں کے باعث ایسی رپورٹس جاری کرنے کی اخلاقی جرات نہیں تھی۔

عمران خان نے کہا کہ اعلیٰ اختیاراتی کمیشن سے تفصیلی فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے، کمیشن کی رپورٹ 25 اپریل کو آئے گی جس کے بعد ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ رپورٹس آنے کے بعد کوئی بااثر اور طاقت ور لابی عوام کا پیسہ نہیں کھا سکے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div